جے پور: راجستھان کے باڑ میں ۴۰ نابالغ لڑکیوں اور خواتین کو دھوکہ دے کر فحش فوٹو اور ویڈیو بنانے کے معاملے میں پولس نے مکیش نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے جو شادی بیاہ میں ڈھول بجانے کا کام کرتا تھا۔ پولس پوچھ تاچھ میں سامنے آیا ہے کہ مکیش کمار ولد پارسمل نے اپنی ہونے والی ساس کو بھی نہیں بخشا جس لڑکی سے اس کی سگائی ہوئی اس کی والدہ کی بھی فوٹو ایڈٹ کرکے فحش ویب سائٹ پر ڈال دیا، جب خاتون کا فحش فوٹو اور ویڈیو سامنے آیا تو سسرال والوں نے سگائی تور دی، پھر اپنے گائوں لوٹ گئے۔ ملزم مکیش کی سگائی سمدڑی علاقے کے ہی گائوں میں تین سال قبل ہوئی تھی، اس دوران مکیش نے اپنی ہی ہونے والی ساس کی فحش ویڈیو ایڈٹ کرکے بنادی، جب سسرال کے لوگوں کو اس کی اطلاع ہوئی تو منگیتر نے مکیش سے رشتہ توڑ دیا۔ دراصل ایک متاثرہ نے چھ جون کو پولس تھانہ سمدڑی میں رپورٹ دی تھی کہ گزشتہ دو ماہ سے گائوں میں خواتین کی فحش ویڈیو سامنے آرہی ہیں، اس کے پیچھے متاثرہ کے گائوں کا ہی مکیش کمار ولد پارس مل دمامی ہے، اس نے ایک سال سے اپنے موبائل میں گائوں کی کئی لڑکیوں اور خواتین کی تصاویر ایڈٹ کرکے فحش ویڈیو بناکر پین ڈرائیو میں محفوظ کر رکھاہے۔ پین ڈرائیو کسی دوسرے نوجوان کے ہاتھ لگنے کی وجہ سے فوٹو اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے گائوں کے کئی لوگوں نے دیکھا تو انکے ہوش اڑ گئے۔ بتادیں کہ ملزم مکیش شادیوں میں ڈھول بجانے کا کام کرتا ہے، قرب وجوار کے گائوں کے لوگ شادی پروگرام میں مکیش کو گھر بلاتے تھے، اس کی وجہ سے مکیش تین چار دن شادی والے گائو ںمیں ہی رہتا تھا، شادی کے ہر پروگرام میں ڈھول بجاتا، شادی کے پروگرام میں ڈھول پر ناچنے والی خواتین سے بات چیت کرنے کی کوشش کرتا، پھر خواتین کو جھانسے میں لے کر بلاتا تھا کہ میں اگلے پروگرام میں آنے سے قبل فون کرکے پوچھ لوںگا کہ گھر کب آنا ہے اس طرح خواتین سے فون نمبر بھی لے لیتا تھا، تین چار دن تک میسج پر بات چیت کرکے انہیں یقین دلاتا، پھر فون کرکے بات کرنے میں لگ جاتا تھا۔ جب مکیش کو لگتا کہ خاتون پوری طرح جھانسے میں آگئی ہے تو شادی پروگرام پورا ہونے کے بعد ویڈیو کال کرنے کےلیے کہتا تھا، خاتون کے ویڈیو کال پر بات کرنےکےلیے مان جانے پر اسکرین ریکارڈ کی مدد سے خواتین اور نابالغ لڑکیوں کی ویڈیو بنالیتا تھا، پھر ان فوٹو اور ویڈیو کو ایڈٹ کرکے فحش بنادیتا تھا، پھر ان کے ذریعہ انہیں بلیک میل کرکے پیسے اینھتا تھا، کچھ خاتون اور نابالغ کی اسی بلیک میلنگ کے دوران عصمت دری کا بھی الزام ہے۔ ملزم کے خلاف ملی اس شکایت پر جب پولس نے تحقیقات شروع کی تو اس کے پاس سے موبائل میں ۶ گائوں کی ۴۰ سے زیادہ خواتین کی فحش فوٹو اور ویڈیو ملی، اس کے بعدملزم کی گرفتاری پاکسو ایکٹ میں دکھائی گئی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فحش فوٹو اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی وجہ سے کئی خاندان کی شادیاں تک ٹوٹ گئی ، متاثرہ و اس کے اہل خانہ شرم کی وجہ سے کچھ بول نہیں پارہے ہیں، مکیش کے خلاف رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ مکیش کمار دمامی گھر پر آیا تب متاثرہ اکیلی میں کام کررہی تھی، تب اس نے مجھے کولڈ ڈرنگ نشے کی گولیاں ملا کر پلا دی، اور عصمت دری کرکے فحش فوٹو اور ویڈیو بنایا۔ اس کے بعد سے مسلسل ویڈیو شیئر کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کرتا رہا، کئی بار عصمت دری اور ۲۰ سے ۲۵ ہزار روئے تک لے لیے۔ وہیں ملزم مکیش کے والد کی وفات ہوچکی ہے اس کی والدہ گھر رہتی ہے مکیش کے دوبھائی ہیں، دونوں ڈھول بجانے کا کام کرتے ہیں، ایک بہن بھی ہے بہن کی شادی دو سال پہلے کر دی گئی ہے مکیش شادی بیاہ میں ڈھول بجاکر گھر کا خرچ چلاتا تھا اور خواتین کی فحش ویڈیوبناکر بلیک میل کرتا تھا۔ اسی فحش ویڈیو سے صدمے میں آکر ایک ماں بیٹی کی موت بھی ہوچکی ہے۔ بلیک میلنگ کے پیسوں سے آشائش والی زندگی گزارنے لگا تھا۔
0 Comments