Latest News

خاتون بی جے پی لیڈر کا قتل بوائے فرینڈ حسن الاسلام نے کیا، پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی آسام کا بیان، ملزم گرفتار۔

 ممبئی:  آسام میں بی جے پی کی خاتون لیڈر جونالی ناتھ کے قتل کے معاملے میں پولیس نے اس کے بوائے فرینڈ حسن الاسلام کو گرفتار کرلیا۔گرفتاری کے ڈی آئی جی سی آئی ڈی آسام نے کہا کہ ملزم حسن الاسلام اور متاثرہ جونالی ناتھ گزشتہ دو سالوں سے ناجائز تعلقات میں تھے۔گوہاٹی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی آسام سی آئی ڈی دیبراج اپادھیائے نے کہا کہ ملزم حسن الاسلام نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے خاتون کا قتل کیا اور اتوار کی رات اس کی نعش کو قومی شاہراہ پر پھینک دیا۔ مقتولہ کے گزشتہ دو سال سے ملزم کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور وہ اس کے ساتھ تعلقات ختم کرتے ہوئے دوسری خارجہ سے شادی کرنا چاہتا تھا ۔ حسن الاسلام نے ان کے تعلقات پر بات کرنے کے لیے، متاثرہ خاتون سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اس کے مطابق، وہ اس سے ملنے گیا اور وہ ایک کار کے اندر ملے۔ دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ملزم نے اس کی گردن پر کافی پٹائی کی، پھر اس کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ فورنسک ڈاکٹروں نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔سی آئی ڈی عہدیدار نے بتایا کہ ملزم نے جونالی ناتھ کے قتل کے بعد اس کی نعش کو ایک قومی شاہراہ کے قریب پھینک دیا۔یہ بات سامنے آئی ہے کہ جرم کرنے سے پہلے ملزم نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے انچارج افسر سے رابطہ کیا اور اسے بتایا کہ وہ خاتون سے دور رہنا چاہتا ہے۔ دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ قتل کیس میں صرف ملزم حسن الاسلام ہی ملوث تھا تاہم سی آئی ڈی مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔بتایا گیا ہے کہ حسن الاسلام گول پاڑہ ضلع کے مٹیہ بازار علاقے میں کپڑے کی دکان کا مالک ہے اور جونالی ناتھ بی جے پی کی ضلع سکریٹری تھی ، واضح رہے کہ اتوار کی رات دیر گئے بی جے پی لیڈر جونالی ناتھ کی نعش کرشنائی کے شالپارہ کے قریب نیشنل ہائی وے نمبر 17 سے برآمد ہوئی تھی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر