مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفر نگر محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے ایک کروڑ 60 لاکھ کی ریکوری کا نوٹس تین لاکھ سالانہ آمدن کا ریٹرن فائل کرنے والے کسان کے گھر پہنچ گیا۔ ایک کسان کے نام پر کولکتہ میں فرضی اکاؤنٹ کھول کر اس میں چار کروڑ چھ لاکھ کا لین دین دکھایا گیا ہے۔ کسان کو نوٹس کے بعد ہی اس کھاتے کے بارے میں پتہ چلا۔ کسان کا کہنا ہے کہ وہ کبھی کولکتہ نہیں گیا۔ محکمہ انکم ٹیکس کا ایک کروڑ 60 لاکھ کی وصولی کا نوٹس پورقاضی علاقے کے پھلودہ کے کسان اپدیش تیاگی کے گھر پہنچا، کسان کو بتایا گیا کہ اس کے نام کا اکاؤنٹ کولکتہ کے کوٹک مہندرا بینک میں ہے۔ کولکتہ میں، 2017-18 میں، اس اکاؤنٹ سے سلٹون ربڑ کے ساتھ چار کروڑ چھ لاکھ کا لین دین ہوا ہے۔ کسان گاؤں والوں کے ساتھ محکمہ انکم ٹیکس پہنچا اور یہاں انکم ٹیکس آفیسر رجنیش رستوگی کو معاملے کی اطلاع دی۔ کسان نے بتایا کہ ان کی جانب سے 2017-18 کے لیے داخل کردہ انکم ٹیکس ریٹرن میں اس کی سالانہ آمدنی تین لاکھ ہے۔ کولکتہ میں کسی ریکارڈ سے پین نمبر اٹھا کر ایک فرضی اکاؤنٹ کھولا گیا ہے۔ سلٹون ربڑ بھی نہیں جانتے۔ یہ ایک بڑے گینگ کا کام ہے۔ انکم ٹیکس افسر نے اس معاملے کے بارے میں اعلیٰ حکام کو آگاہ کرنے کا یقین دلایا ہے۔
0 Comments