Latest News

”مذہب اسلام نے ماحولیات کے تئیں بہت پہلے ہی انسانوں کو خبر دار کردیا تھا“، عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر علمائے کرام نے شجرکاری کی۔


کانپور:۔ آج ۵ جون عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر شہر کے علماء نے لاری پارک پٹکاپور میں شجرکاری کی۔ شجرکاری کرتے ہوئے مفتی شہر کانپور مفتی اظہار مکرم قاسمی نے بتایا کہ شجر جہاں انسانی ضرورتوں میں کام آتا ہے وہیں انسانی زندگی وماحولیات کے لئے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے۔اسلام نے بہت پہلے ہی انسانوں کو خبر دار کردیا تھا کہ سایہ دار وپھلدار درختوں کو نہ کاٹا جائے۔ مدرسہ جامع العلوم پٹکاپور کے استاذ اوردفتر اہتمام کے انچارج مولانا اظہر منیر مظاہری نے کہا کہ بہت سارے لوگ شجرکاری کرتے ہیں شجر کاری کے لئے اسلام نے ترغیب دی ہے اس عمل کو صدقہ جاریہ بتایا گیا ہے کہ اس کے ذریعہ ماحولیات کے تحفظ کے علاوہ جو بھی فائدہ اٹھائے گا چرند پرند جو بھی پھل کھائیں گے، مسافر اس کے سایہ میں آرام کریں گے اس کا ثواب درخت لگانے والے کو ملتا رہے گا۔اس موقع پر مدرسہ جامع العلوم کے استاذ مولانا حسیب الرحمن جامعی، محمد سعد حاتم کے ساتھ دیگر لوگ موجود تھے۔ 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر