دیوبند: سمیر چودھری۔
تحصیل رامپور منیہاران علاقہ میں شجرکاری مہم کے تحت لوگوں سے پیڑ پودے لگانے کی اپیل کرتے ہوئے جمعیة علماءہند کی مجلس منتظمہ کے رکن اور جامعہ دعوة الحق معینیہ چررہو کے ناظم اعلیٰ مولانا شمشیر قاسمی نے کہا کہ ماحولیات کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،جس کی تاکید پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ نے بھی کی ہے، اسلئے ہمیں اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔اس دوران مدرسہ کے احاطہ میں شجرکاری کی گئی اور لوگوں کو اس کی ترغیب دیتے ہوئے مولانامحمد شمشیر قاسمی نے کہا کہ جہاں درخت اور پودے انسانی ضروریات کو پورا کرتے ہیں وہیں مذہب اسلام میں بھی ان کو ترجیح دی گئی ہے اور ان کی اہمیت کو اجاگر کیاگیاہے۔انہوںنے کہاکہ صحت مند زندگی اور کثافت سے پاک ماحولیات کے لیے بھی پیڑ پودے بہت اہم ہےں، اسلام میں بہت پہلے انسانوں کو سایہ دار اور پھل دار درخت لگانے اور انہیںنہ کاٹنے کی تلقین گئی تھی۔مولانا شمشیر قاسمی نے کہا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہئیں، درخت اور پودے لگانے کے بعد ان کی ذمہ داری سے حفاظت اور دیکھ بھال کرنی جانی چاہیے۔اس دوران مولانا حسین، عبدالرحمن، حافظ ندیم وغیرہ موجود تھے۔
0 Comments