Latest News

دیوبند میں ایس ڈی ایم نے شروع کی تجاوزات کے خلاف مہم، دوبارہ تجاوزات کرنے پر سخت کارروائی کا انتباہ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
شہر میں جگہ جگہ پھیلے ہوئے تجاوزات کوہٹانے کے لئے جمعرات کے روز ایس ڈی ایم دیوبندنے میونسپل بورڈ کے ملازمین اور بڑی تعداد پولیس فورس کے ساتھ تجاوزات کرنے والوں کےخلاف مہم شروع کی ۔ اس مہم کے تحت سڑکوں پر پھیلے تجاوزات کو ہٹوانے کے لئے وارننگ دی گئی ۔لیکن اس کے باوجود تجاوزات کے کرنے والوں کے درمیان افرت تفری کا عالم پیداہوگیا۔
تفصیل کے مطابق دیوبند کے ایس ڈی ایم سنجیوکمار کی قیادت میں میونسپل بورڈ کی ٹیم اورپولیس فورس نے دیوبند کے سبھاش چوک ،ریلوے روڑ، ایم بی ڈی چوک ،بھائیلہ روڑ ، ریتی چوک ، پٹھان پورہ اورگھاس منڈی سے بھائیلہ پھاٹک تک دورہ کرکے تمام تجاوزات کرنے والوں کو فوری طور پر تجاوزات کو ختم کرنے کی وارننگ دی ۔ جس کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کےخلاف شروع کی گئی مہم کی وجہ سے سڑکوںپر قبضہ کرنے والوں کے درمیان افرت تفری کاعالم پیداہوگیا ۔ مذکورہ تمام مقامات سے گزرتے ہوئے ایس ڈی ایم نے تجاوزات کرنے والوںکو سخت انتباہ دیا ۔ انہوںنے نشان دہی کئے گئے تجاوزات کرنے والوں کو صاف صاف کہا کہ اگر ان کی جانب سے دوبارہ تجاوزات کی شکایت ملی تو ان کے سامان ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ جرمانہ عائد کرنے کی کارروائی بھی کی جائیگی۔ ایس ڈی ایم نے میونسپل بورڈ کی ٹیم کو احکامات دئے کہ وہ مذکورہ علاقوں کی تجاوزات کوہٹائے جانے تک مسلسل نگرانی کریںاور دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف راست طور پر کارروائی کریں۔ اس دوران میونسپل بورڈ کے وکاس چودھری سمیت میونسپل بورڈ کی ٹیم اورپولیس فورس موجود رہی ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر