مرکزی ریلوے مرکزی وزیر اشونی ویشنو (سابق آئی اے ایس افسر) نے گزشتہ روز دیوبند پہنچے اور انہو ںنے دیوبند کے عصری تعلیمی اداروں میں پہنچ کر طلبہ وطالبات سے گفتگو کی ۔ گفتگو کے دوران بچوں نے ریلوے کے وزیر کے سوالوں کے جوابات دیئے۔ میپلس اکیڈمی میں منعقدہ اس خصوصی پروگرام کے دوران دون ویلی پبلک اسکول میں درجہ گیارہ کی ہونہار طالبہ اور مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے جنرل منیجر سہیل صدیقی کی صاحبزادی حلیمہ سعدیہ نے ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو کے سوالات کے جوابات نہایت شاندار انداز میں دے کر سبھی کو متا ¿ثر کیا۔ اشونی ویشنو نے بھی حلیمہ سعدیہ کی خوب ستائش کی اور اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے حلیمہ سعدیہ کو آئی پی ایس افسر بننے کا مشورہ دیا۔ انہو ں نے کہا کہ حلیمہ سعدیہ بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہیں اور انہیں یوپی ایس سی کی تیاری کرکے آئی اے ایس افسر بننے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ وزیر موصوف نے دیگر طالبات سے بھی مختلف سوالات کئے اور انہیں پوری محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی نصیحت کی۔ حلیمہ سعدیہ کی صلاحیتوں اور خود اعتمادی کو دیکھتے ہوئے وزیر مملکت کنور برجیش نے بھی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تعلیمی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے محنت اور جدوجہدکریں۔ انہو ںنے کہا کہ حلیمہ سعدیہ نے جس طریقہ پر سوالات کے جوابات دیئے ہیں وہ ایک قابل تعریف ہے۔ انہو ںنے کہا کہ حلیمہ سعدیہ کے جس اعتماد بھرے انداز سے اسکول انتظامیہ اور والدین وسرپرست بہت خوش ہیں اور سبھی نے طالبہ کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ وزیر مملکت کنور برجیش سنگھ کے علاوہ میونسپل بورڈ کے چیئرمین وپن گرگ، مسلم فنڈ کے نائب منیجر سید آصف حسین ، سابق چیئرمین انعام قریشی، معروف شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی، عیدگاہ وقف کمیٹی کے سکریٹری محمد انس صدیقی، مدنی آئی ٹی آئی کے پرنسپل نوشاد احمد، موٹر ڈرائیونگ سینٹر کے انچارج بھوپال سنگھ تیاگی ،پبلک گرلز اسکول کی ہیڈ مسٹریس صبا حسیب صدیقی، حافظ عبدالخالق، جاوید عثمانی اور نجم عثمانی سمیت شہر کی معزز شخصیات نے حلیمہ سعدیہ کی صلاحیتوں کی ستائش کرتے ہوئے ان کے بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
0 Comments