Latest News

تیوہار آپسی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں، عیدالاضحی کے سلسلہ میں جمعیۃ علماءکے پروگرام میں ایس پی دیہات کی شرکت، شہری جمعیۃ کا انتخابی بھی عمل میں آیا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مجلس منتظمہ جمعیة تحصیل دیوبند کی ایک میٹنگ کاانعقاد آج محمود ہال میںکیاگیا،جس کی صدارت مولانا محمد عرفان قاسمی صدر تحصیل جمعیة علماءنے کی۔جس میں بلاک دیوبند،شہر دیوبند کی یونٹوں کا انتخاب عمل میں آیا۔ میٹنگ کی دوسری نشست عید الاضحی کے حوالے سے منعقد ہوئی جس میں میں ایس پی دیہات،کوتوال دیوبند اور دیگر آفیسران موجود رہے۔اس موقع پر ایس پی دیہات ساگر جین اور شہر کوتوال ایچ این سنگھ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تیوہار امن وامان اور بھائی چارے کے ساتھ منائے جانے چاہئے شرپسند عناصر کو کسی بھی طرح کامیاب نا ہونے دیں یہ یقینی بات ہے کہ کوئی بھی عید کے موقع پر کسی قسم کا ہنگامہ اور بدمزگی نہیں چاہتا لیکن ہر طبقہ میں کچھ شرپسند ہوتے ہیں جو نہیں چاہتے کہ شہر کا امن وامان باقی رہے،آپ تمام ذمہ دار حضرات پر لازم ہے کہ شہر کے افراد کو لیکر چلیں اور تیوہارکو مل جل کر منائیں۔
اس سے قبل انتخابی نشست سے خطاب کرتے ہوئے سید ذہین احمد جنرل سکریٹری جمعیة علمئا ضلع سہارنپور نے کہا کہ ہم پر لازم ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کو بحسن وخوبی انجام دیں اور خدمت خلق کے لئے اپنے آپ کو وقف کردیں کہ حضور اکرم کا فرمان ہے بہترین انسان وہ ہے جو لوگوں کے لئے بہترین ہو ان کے سکھ دکھ کا ساتھی ہو۔ انہوں نے عید الاضحی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صفائی جزو ایمان ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ شریعت اسلامی کی پاسداری کرتے ہوئے عید منائیں اور اپنی خوشیوں میں سب کو شریک کریں،انہوں نے کہا کہ یہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے کہ غلاظت یا جانوروں کے فضلاءسڑکوں پر رہیں اس لئے ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ اپنے محلے گاو ¿ں اور شہر کے لوگوں کو اس حوالے سے بیدار کریں اور انہیں صفائی رکھنے کی تلقین کریں۔اس موقع پر مولانا عبدالمنان رکن مجلس منتظمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے ایام میں اللہ رب العزت کے نزدیک سب سے محبوب عمل قربانی کا عمل ہے۔ انہوں نے دیہات کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ قربانی کے جانور کے سینگ،کھر اور دیگر فضلاءکو دفن کردیں ان کو پبلک مقامات پر نا پھینکیں۔شہر دیوبند کے جنرل سکریٹری اسعد جمال فیضی نے کہا کہ دیوبند اس معنی کر بہت خوبصورت شہر ہے کہ یہاں ذمہ داران ہر تیوہار کے موقع پر اپنی ذمہ داریوں کاثبوت دیتے ہیں۔اس دوران بلاک دیوبند کے صدر کے طور پر مولانا محمد قاسم قاسمی، جنرل سکریٹری مولانا حسین احمدقاسمی تھتیکی،نائب صدر عبدالرحمن اور خزانچی کے طورپر فیضی صدیقی کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس موقع پر شہر دیوبند کے صدر کے لئے مولانا مفتی محمد شاکر ،جنرل سکریٹری اسعد جمال فیضی ،نائب صدر چودھری سرور،محمد عمر اور خزانچی کے طور پر محمد اسجد کا انتخاب اتفاق رائے سے عمل میں آیا۔اس موقع پر تحصیل دیوبند مجلس منتظمہ کے اراکین موجود رہے۔پروگرام کا آغاز قاری محمد ایوب کی تلاوت کلام اللہ اور مولانا محمد عرفان کی دعا ئپر اختتام ہوا۔آخر میں تحصیل جنرل سکریٹری قاری محمد دلشاد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر عیدگاہ کمیٹی کے سکریٹری مولانا انس صدیقی، جامع مسجد دیوبند کے متولی محمد خرم اور شہر کے دیگر معززین موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر