مظفرنگر میں ایک نوجوان نے انسٹاگرام پر "میری زندگی کا آخری دن" کا اسٹیٹس پوسٹ کیا، مظفر نگر پولیس کی فوری کارروائی نے نوجوان کی جان بچائی اور اسے مستقبل میں ایسا قدم نہ اٹھانے کی تلقین کی۔
مظفرنگر پولس میڈیا سیل کے مطابق گزشتہ شب ڈسٹرکٹ سوشل میڈیا سیل کو ایک نوجوان کی خودکشی سے متعلق اطلاع ملی۔ میڈیا سیل کی جانب سے نوجوان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ چیک کیا گیا، جس میں نوجوانوں کی جانب سے "میری زندگی کا آخری دن" اور "آخری رات میری زندگی کل سے سب ختم" کے سٹیٹس پوسٹ کیے گئے۔ نوجوان کو ٹریس کرتے ہوئے میڈیا سیل نے نئی منڈی پولس کو اطلاع دی اور فوری طور پر نوجوان کے گھر پہنچنے اور نوجوان کو خودکشی کرنے سے روکنے کی ہدایت کی۔ تھانہ نئی منڈی میں تعینات گیانیندر ناگر نے فورس کے ساتھ فوراً موقع پر پہنچ کر نوجوان سے اس سلسلے میں بات چیت کی تو معلوم ہوا کہ نوجوان کا اپنے گھر والوں سے جھگڑا ہوا تھا جس کی وجہ سے اس نے متعلقہ اسٹیٹس اپ لوڈ کر دیا تھا۔ گیانیندر ناگر نے نوجوان اور اس کے کنبہ کے افراد کو ایک ساتھ بٹھا کر کونسلنگ کی گئی تو پولیس کو نوجوانوں کی جانب سے مستقبل میں ایسا کوئی قدم نہ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ نوجوان کے اہل خانہ نے مظفر نگر پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا ہے۔
0 Comments