Latest News

بلند شہر میں مندر پر حملہ کرنے والے ہندو نکلے، درجنوں مورتیاں تو ڑ دی گئی تھیں، کیا بلیک اینڈ وائٹ پروگرام میں چر چاہوگی؟ زبیر کا آج تک کے اینکر سدھیر چودھری سے سوال۔

بلند شہر: چند روز قبل بلند شہر کے برال گاؤں میں سو سالہ پرانی مندر کی درجنوں مورتیوں کو توڑنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ جس پر ہندو تنظیموں نے خوب ہنگامہ کیا تھا اور علاقے میں کشیدگی کی صورت حال پیدا ہوگئی تھی، بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا تھا۔ آج بلند شہر پولس نے اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مندروں پر حملے کرنے والے سبھی ملزم ہندو تھے۔ الٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر نے ٹوئٹر پر آج تک کے اینکر سدھیر چودھری کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ "ہیلو سدھیر بلند شہر ضلع کے برال میں ۴ مندروں میں مورتیوں کو توڑنے والے اصل ملزم ہریش شرما، شوم، کیشو  اور اجے کو پو لس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس کا چر چا آج بلیک اینڈ وہاٹ میں ہوگا"۔  
اس سے پہلے پروگرام میں سدھیر نے کہا تھا کہ آج بلیک اینڈ وہائٹ میں سب سے پہلے ایک بہت ہی تشویش ناک خبر پیش کریں گے۔ ہمارے ملک میں اگر کسی مسجد پر یا کسی گرودوارے پر حملے کی جھوٹی خبر بھی آجائے تو فساد بھڑک اٹھتے ہیں لیکن مندر پر حملہ ہو جائے تو چوں تک نہیں ہوتی۔ بتادیں کہ بلند شہر کی چار مندروں میں گزشتہ دنوں شرپسندوں نے حملہ کر دیا تھا جس میں سو سالہ قدیم مندر بھی شامل تھا جس کی درجنوں مورتیوں کو توڑ پھوڑ دیا تھا۔ آج پریس کانفرنس میں پولیس نے اصل ملزم کی شناخت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ لوگ شراب کے نشے میں تھے اور وہاں جا کر ہنگامہ کیا مندروں میں توڑ پھوڑ کی، پولیس نے واقعہ کے سامنے آئے ملزمان کی عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ لیکِن سدھیر چودھری نے اس پر کوئی پروگرام نہیں کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر