سہارنپور: نور گروپ آف انسٹیٹیوشنز کے چیئرمین عثمان وارد ریاست اتر پردیش کے اقلیتی امور کے وزیر محمد دانش آزاد انصاری سے لکھنو میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی اور نور گروپ کی جانب سے ریاست میں کرائے جارہے اچھے کام کرنے پر انہیں ایوارڈ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر عثمان وارد نے اقلیتوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسلم معاشرہ میں تعلیم کی جو کمی بڑی شدت کے ساتھ محسوس کی جارہی ہے، آپ اس کو کیسے فروغ دیں گے کیونکہ معاشرہ کو آپ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، عثمان وارد نے مزید کہا کہ آپ کو ریاستی حکومت میں اقلیتوں کی اتنی بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے، آپ کی حکمت عملی کیا ہوگی ۔ ریاست میں اقلیتوں اور پسماندہ طبقے کے جو مسائل ہیں جیسے تعلیم، روزگار وغیرہ ۔ امید ہے کہ وزیر اعلی اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کر کے ان تمام مسائل پر سنجیدگی سے گفتگو کریں گے اور اس کا حل نکلوائیں گے ۔ اقلیتی امور کے وزیر دانش آزاد انصاری نے کہا کہ ہماری حکومت اقلیتی فلاح و بہبود کے لئے پوری طرح کوشاں ہیں اور حکومت اتر پردیش کی برائے اقلیتی امور اسکیموں کو بہتر کرنے کے اقدامات اختیار کئے ہوئے ہیں۔ ہماری حکومت میں اقلیتی طبقہ پوری طرح سے محفوظ ہے۔ ہر طبقے کو حکومت کی جانب سے چلائی جارہی فلاحی اسکیموں کا فائدہ پہنچ رہا ہے۔
0 Comments