Latest News

جامعہ طبیہ دیوبند اور اسلامیہ ڈگری کالج میں خون عطیہ کیمپ منعقد، لوگوں کی جان بچانے کی نیت سے خون کا عطیہ دیں: ڈاکٹر اختر سعید۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
معروف میڈیکل کالج جامعہ طبیہ دیوبند میں ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے (خون عطیہ کرنے کا عالمی دن ) کے موقع پر ایک خون عطیہ کیمپ منعقد کیاگیا ۔ جس کا افتتاح ادارہ کے سکریٹری ڈاکٹر اختر سعید نے فیتہ کاٹ کر کیا ۔ کیمپ میں درجنوں لوگوں نے پہنچ کر خون کاعطیہ دیا۔ اس موقع پرجامعہ طبیہ دیوبندکے سکریٹری ڈاکٹر اختر سعید نے کہا کہ انسانی زندگی کے لئے خون کی بڑی اہمیت ہے، اس لئے ہر سال 14جون کو خون کا عطیہ دےنے کا عالمی دن مناکر خون محفو ظ رکھنے اور خون کی ضرورت سے متعلق لوگوں کو بےدار کیاجاتاہے، خاص طور سے نوجوانوں میں خون کا عطیہ کرنے کے لئے شعور بیدار کیا جاتاہے ۔ ڈاکٹر اختر سعید نے اپیل کی کہ خدمت خلق کے جذبہ اور لوگوں کی جان بچانے کے نظر یہ عطیہ کیمپ میں جاکر خون ڈونیٹ کرنی چاہئے۔ ھاسپٹل کے انچارج ڈاکٹر احتشام الحق صدیقی نے بتایا کہ یہ خون ناگہانی واقعات وحادثات میں زخمی افراد اور خون کی کمی کے شکارافراد کے لئے نہایت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ خون کاعطیہ دینا انسانی زندگی کے لئے نہایت مفید ہے۔ ڈاکٹر محمد اعظم عثمانی اورڈاکٹر مزمل نے خون کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ ہرمحب وطن کا فرض ہے کہ وہ خون کا عطیہ دیکر اس کار خیر میں شریک رہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر اختر سعید کے علاوہ ، ڈاکٹر احتشام الحق صدیقی ،ڈاکٹر مزمل ، ڈاکٹر محمد اعظم عثمانی ، ڈاکٹر محمد فصیح ، شبلی اقبال عثمانی ، بلال دانش ، غازی واجدی ، ارون کمار اور طلبہ و طالبات موجود رہے۔کیمپ کے انعقاد میں ڈاکٹردانش انصاری اور ڈاکٹر نیلوفر کا خصوصی تعاون شامل رہا ۔ وہیں دوسری جانب اسلامیہ ڈگری کالج میں بھی اکرام الحق میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیاگیا ۔ اس کیمپ میں 95 لوگوں نے خون کے عطیات دئے ۔ ڈاکٹر عظیم الحق نے میڈیکل ٹیم اور خون کا عطیہ دےنے والوں کا شکریہ کا ادا کیا اور بطور حوصلہ افزائی میڈل پہناکر اس عظیم خدمت کے لئے ان کے جذبہ کا اعتراف کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایم ایس انصاری،محمد غازی، پوجا، امرین، احکام، افسر وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر