Latest News

مکہ میں ہندوستانی عازمین بد نظمی کا شکار، حج کمیٹی کے تئیں سخت ناراضگی، بہتر سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ۔

 دیوبند: سمیر چودھری۔
رواں سال سفر حج پر گئے عازمین بدانتظامی کا شکار ہیں اور ان میں حج کمیٹی کے تئیں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے کیونکہ بھاری بھرکم رقومات وصول کرنے کے باوجود ہندوستانی عازمین کے لئے بہتر سہولیات کی فراہمی کا بندوبست نہیں کیاگیا ،عالم یہ ہے کہ بلڈنگ اورکمروں میں نہ صفائی اور نہ ہی پانی کا معقول انتظام نہیں ہے ۔ مذکورہ شکایات مکہ مکرمہ پہنچے عازمین نے سوشل میڈیا کے توسط سے کی ہیں۔مکہ مکرمہ میں بلڈنگ نمبر 177 کے ہندوستانی عازمین کے مطابق ہندوستان سے جانے والے عازمین مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا اور وزارت حج کے ناقص انتظامات اورلاپرواہی کے سبب بے پناہ دشوایوں کا سامنا کررہے ہیں ۔ مکہ مکرمہ کے عزیز یہ علاقہ کی ایک بلڈنگ کے 100 سے زائد حجاج نے ہندوستان کی وزارت حج اور مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کے خلاف احتجاج کرتے ہو ئے اپنی پریشانیوں کو متعلقہ حکام تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ اترپردیش کے ایک عازم عامرحسین نے تقریباً 100؍ ہندوستانی حاجیوں کی طرف سے ذرائع ابلاغ کے توسط سے بتایا کہ جس بلڈنگ میں ان کا قیام ہے اسکی حالت اسقدر خستہ ہے کہ پوری بلڈنگ میں اے سی نہیںچل رہے ہیں، جو چند اے سی چل رہے ہیں وہ اس قدر آواز کر رہے ہیں کہ چند لمحوں کے لئے بھی چین کی نیند نہیںسویا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہی نہیں بلکہ اس بلڈنگ کے باتھ روم اور بیت الخلاء کے دروازے ٹوٹے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے خواتین کو سب سے زیادہ دشواریوں کا سامنا کرتا پڑرہاہے۔ عامر حسین نے بتایاکہ عازمین سے رہائش کرایہ کے نام پر معقول رقومات لی گئی ہیں لیکن اس کے بدلے انہیں خستہ حال بلڈنگوںاورہوٹلوں میںبھیجاجارہاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 8 دن گزرجانے کے بعد بھی یہاں کوئی معلم نہیں آیاہے اور زیادہ تر حاجیوں کا سامان بھی ان تک نہیں پہنچاہے ،اس کے باوجود ان کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے ۔ جو عازمین بیمار ہیں ان کاعلاج تک نہیں ہورہاہے اورسب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ اس علاقہ میںبسوں کی سہولت مہیانہیںہے ۔ کئی کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد بھی حاجیوں کوحرم پہنچانے والی بس نہیں ملتی ۔ دیوبند حج کاؤنٹر کے کنوینر فہیم صدیقی ٹرینر ڈاکٹر محمد اعظم اور مولانا دلشاد قاسمی نے مکہ مکرمہ میں عازمین کی پریشانیوں اورحالت زار پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہرعازم نے سفرحج کے لئے تقریبا 5؍ لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کی ہے،یہ اس طرح کے انتظامات اورسلوک انتہائی افسوسناک ہے، انہوں نے مرکزی حکومت ، وزارت حج اورمرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کے حکام سے فوری طورپر عازمین کوبہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرانے اور ان کی جملہ شکایات کو دور کرنے کی مانگ کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر