Latest News

اڑیسہ ریل حادثہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کرائی جائے، جمعیۃ علماء اور سماجوادی پارٹی کا مہلوکین کے خاندانوں کو مناسب معاوضہ کا مطالبہ۔

مظفر نگر/سہارنپور: عزیزالرحمٰن خاں۔
اڑیسہ کے بالاسور میں ہولناک ٹرین حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مظفرنگر جمعیة علماءکے عہدیداروں نے حکومت ہند سے مرنے والوں کو مناسب معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔جمعیة علماءہند کے ذمہ داران نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ شہر صدر حافظ شیردین اور ضلع سیکرٹری و ضلع میڈیا انچارج آصف قریشی نے کہا کہ اس اندوہناک واقعے نے سب کو سوگوار کر دیا ہے، جس میں 290کے قریب لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں، ان کو معاوضہ دیاجائے اور بہترین علاج فراہم کیا جائے۔ مولانا نذر محمد قاسمی حاجی شاہد تیاگی اورضلع صدر مولانا قاسم قاسمی اور ضلع جنرل سکرےٹری مولانا مکرم علی قاسمی نے کہا کہ واقعہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری کرائی جائے تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہو سکے۔حاجی عزیز الرحمن مفتی عبدالقادر قاسمی نے کہا کہ اس واقعہ میں تمام اہل وطن سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔دوسری جانب ریل حادثہ مےں جاں بحق ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پےش کرنے کے لئے سماجوادی پارٹی کارکنان نےسہارنپور میں کےنڈل مارچ نکالا اور حکومت سے مطالبہ کےا کہ ریل حادثہ مےں جاں بحق ہونے والوں کو پچاس پچاس لاکھ روپئے کا معاوضہ دےا جائے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ آج سماجوادی پارٹی پسماندہ سیل کے سابق خازن انجینئر برجےش شرما کے دفتر پر منعقدہ تعزیتی میٹنگ مےں ریل حادثہ مےں جاں بحق ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پےش کی گئی۔ اور اس حادثہ کے لئے مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے مرکزی وزیر ریل سے استعفیٰ کامطالبہ کیا۔ سماجوادی پارٹی کے سہارنپور شہر کے سابق صدر فیصل سلمانی نے جاں بحق ہونے والے اہل خانہ کو پچاس پچاس لاکھ روپئے کا معاوضہ دیا جانے کامطالبہ اور اعلیٰ سطحی جانچ کامطالبہ کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر