Latest News

اندور میں بجرنگ دل پر پولیس کا لاٹھی چارج۔

اندور: مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کے پل آسیہ چوراہا پر پرتشدد احتجاج کررہے بجرنگ دل کے کارکنوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ اندور جمعرات کی رات بجرنگ دل کے کارکنان پلاسی چوراہے پر پولیس کی کارروائی کے خلاف زبردست احتجاج کر رہے تھے۔ اس دوران جام کی نوبت پیدا ہوئی تھی۔ پولیس کے سمجھانے کے باوجود بھی جب وہ نہیں مانے تو پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا۔ جس سے تھوڑی دیر کے لیے علاقے میں افراتفری کا ماحول بن گیا۔ اس دوران کچھ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں دس سے زیادہ بجرنگ دل کے کارکنوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بجرنگ دل کے کارکنان ان کے ایک ساتھی پر پولیس معاملہ درج درج ہو گیا تھا جس سے وہ سخت ناراض تھے۔ بجرنگ دل کارکن شہر میں نشہ خوری کی بھی مخالفت کر رہے تھے۔ ڈی سی پی دھرمیندر سنگھ بهدوريا نے بتایا کہ بجرنگ دل کے کارکنان بنا کوئی اطلاع کیے پل آسیہ چوراہے پر احتجاجی مظاہرہ کرنے بیٹھ گئے۔ سمجھانے کے باوجود بھی جب وہ روڈ سے نہیں ہٹے تو پولیس نے ہلکا لاٹھی چارج کر دیا۔ اس کے چلتے کچھ پولیس جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔ جو بھی قانونی طور پر کارروائی بنتی ہے۔ وہاں کی جائے گی۔ بهدوريا نے مزید کہا کہ کارکنان نے رائٹنگ میں کوئی بھی مطالبہ نہیں کیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر