Latest News

ضلع میں پریس کلب کی بلڈنگ کی تعمیرا کرائی جائے، صحافیوں کی ڈی ایم سہارنپور سے ملاقات، ٹول میں صحافیوں کو رعایت دیئے جانے کامطالبہ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب کے وفد نے ضلع مجسٹریٹ سہارنپور ڈاکٹر دنیش چندر سے ملاقات کرکے ضلع میں پریس کلب کی بلڈنگ کی تعمیر کرانے اور ضلع کے سبھی ٹول پلازہ پر تمام صحافیوں کو ٹول ٹیکس میں 100فیصد چھوٹ دینے کا مطالبہ کیاگیا۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سرپرست صحافی جاوید صابری ضلع صدر سریندر چوہان اور ضلع کنوینر ابو بکر شبلی کی قیادت میں جمع ہوکر ضلع مجسٹریٹ دفتر پہنچے جہاں پر انہو ںنے کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر دنیش چندر کو پھولوں کا پیش کرکے ان کا استقبال کیا اور ان کو ایک میمورنڈم سونپا ۔ جس میں انہوں نے ضلع مجسٹریٹ سے پریس کلب کی بلڈنگ کی تعمیر کرانے اور انفارمیشن آفس کو کلکٹریٹ احاطہ میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر دنیش چندر نے کہا کہ صحافی پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض کو ادا کریں اور موجودہ ماحول میں سماج کے مفاد میں خبریں لکھ کر یہاں کے امن وبھائی چارہ کو مضبوط کرنے کا کام کریں۔ انہو ںنے کہا کہ ضلع سہارنپور ایک پرامن ضلع ہے اور یہاں کی روایت رہی ہے کہ سبھی طبقات کے افراد مل جل کر رہتے ہیں ، اس کو برقرار رکھنا صحافی کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پرانے اور ذمہ دار صحافی جڑے ہوئے ہیں جنہوں نے ہمیشہ سماج کو جوڑنے کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ کا بھرپور تعاون کیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ دنیش چندر نے وہاں پر موجود صحافیوں کو ان کے مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کھیلوں انڈیا میں باکسنگ مقابلہ میں میڈل حاصل کرنے والے تنشکا کا گل پوشی کرکے استقبال کیا اور جوائنٹ مجسٹریٹ رمیا آر نے انہیں میڈل پہناکر کھیل کمیٹی کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ قبل ازیں صحافیوں کی ایک میٹنگ جاوید صابری کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ 
اس موقع پر کلب کے سرپرست جاوید صابری اور ضلع صدر سریندر چوہان نے کہا کہ جلد ہی تحصیل اور بلاک سطح پر کمیٹی کی تشکیل دی جائے گی تاکہ کلب میں زیادہ سے زیادہ صحافیوں کو جوڑا جاسکے۔ انہو ںنے کہا کہ کسی بھی کمیٹی کے لئے متحد ہونا ضروری ہے۔ میٹنگ میں مقررین نے کمیٹی کو مضبوط بنانے کے لئے تحصیل اور بلاک سطح پر میٹنگوں کے انعقاد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر جاوید صابری ، سریندر چوہان، ابوبکر شبلی، ضلع جنرل سکریٹری اروند ٹیبک ، شرون شرما، ڈاکٹر شاہد زبیری، اقبال خان، اروند چوہان، اجے یادو، منصب علی پرویز، اشونی روہیلا، محمد فاروق، اجے یادو، منوج سنگھل، آباد علی وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔
میٹنگ کی صدارت جاوید صابری نے کی اور نظامت سدھیر سوہل نے انجام دی۔ میٹنگ میں محمد عثمان، نکلی سنگھ، دیپک اروڑہ، سریندر اروڑہ، دھیرج چودھری، جسویر یادو، راﺅ شمیم، نوشاد علی، وپن بجاج، موہت جائسوال ، گورو بجاج، للت شرما، نوین دھیمان، دنیش شرما، رمن گپتا، ریحان، راہل، طاہر ملک، اجے اگروال، سنجیو کھرانہ، وشیش گریزہ، سہیل خان، راکیش ٹھاکر وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر