Latest News

آوارہ مویشی سڑک پر باندھ کر کیا احتجاج، آوارہ مویشیوں سے پریشانی کسان سخت مشتعل۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند علاقہ کے تھانہ بڑگاوں کے مہیش پورہ میں آوارہ مویشیوں سے پریشان کسانوں نے دیوبند -نانوتہ روڈ کے عین درمیان میں مویشیوں کو کھونٹے سے باندھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران سڑک پر کچھ دیر تک جام کی صورتحال بنی رہی، اطلاع پر پہنچی پولیس نے جانوروں کو کھولتے ہوئے کھونٹے اکھاڑ دئیے۔آوارہ جانوروں سے پریشان کسانوں نے آج تھانہ بڑگاوں کے گاوں مہیش پور میں بس اسٹینڈپر دیوبند-نانوتہ روڈ کے عین درمیان لوہے کے کھونٹے گاڑھ کر آوارہ جانوروں کو باندھ دیا۔ جس کے بعد کسانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کسانوں کے مظاہرے کے دوران کچھ وقفہ کے لئے سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ کسانوں کے احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور سڑک پر لگائی گئی کھونٹیوں سے بندھے جانوروں کوکھول دیا اور کھونٹوں کواکھاڑ دیا۔بھارتی کسان مزدور سنگھ کے پرنس رانا نے بتایا کہ آوارہ جانور فصلوں کو تباہ کر رہے ہیں۔ پولیس نے جانوروں کو چھوڑ دیا تھا لیکن دیر شام تک موقع پر جمع کسان گاوں کے سکریٹری کو بلانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سیکریٹری نے آوارہ جانوروں کی شکایت پر جھوٹی رپورٹیں لگا کر اعلیٰ حکام کو گمراہ کیا۔دوسری جانب اسٹیشن انچارج انسپکٹر یوگیش شرما کا کہنا ہے کہ انہیں سڑک پر جانوروں کو باندھنے کی اطلاع ملی تھی جسے کھول دیا گیا ہے۔ دوسری طرف ایس ڈی ایم رام پور منی ہاران سنگیتا راگھو نے بتایا کہ پنچایت سکریٹری کے رویہ کی جانچ کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر