مظفرنگر کی قدیم جامع مسجد حوض والی میں قاٸم معروف علمی و فلاحی ادارہ شاہ اسلامک لاٸبریری میں گزشتہ ایک ماہ سے جل رہے دینیات و اردو سمر کیمپ بحسن وخوبی اختتام پزیر ہوگیا ہے اس موقع پر لاٸبریری میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عماٸدین شہر نے شرکت کی اور لاٸبریری کی انتظاميہ کو کیمپ کے کامیاب انعقاد پرمبارکباد پیش کی اور کیمپ کے زریعہ بنیادی دینی معلومات وعملی تربیت و اخلاق و کردار سازی نیز اردو زبان کی تعلیم حاصل کرنے والے اسکولی مسلم طلبإ کی حوصلہ افزاٸی کی گئی ۔ اس پر وقار تقریب کا آغاز درجہ تحفیظ القرآن شاہ اسلامک لاٸبریری کے استاد قاری محمد اسرار نے تلاوت قران کریم سے کیا اور نعت رسول ﷺ بزرگ شاعر ابوالکلام کلیم چرتھاولی نے پیش کی ۔ اپنے صدارتی خطاب میں بانئی لاٸبریری وفعال و متحرک شخصيت قاری محمد خالد بشیر قاسمی نے کہا کہ مسلمانوں کے کے درپیش مسائل کا حل حصول علم میں پنہاں ہے اور نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہیں جن کا علم سے آراستہ و تربیت سےپیراستہ ہونا انتہاٸی ضروری ہے مقابلہ جاتی نظام میں وہی طالبعلم کامیاب ہوسکتاہے جو اوقات کو منظم طریقہ سے حصول علم میں صرف کرے۔ لاٸریری اپنے قیام کے اولین دن سے مسلم معاشرہ میں فروغ علم کیلۓ مصروف عمل ہے خاص طور پر موجودہ حالات میں اسکول و کالجوں میں زیر تعلیم مسلم طلبا کی دینی تعلیم وتربیت کی فکر وقت کاتقاضہ سمجھتی ہے اسی اہمیت کے پیش نظر اس سمر کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔ شدید گرمی کے باوجود طلبا کی حاضری و کارکردگی خوشآئند و امید افزا رہی ہے ۔اس موقع پر کیمپ کے سبھی پچاس طلبا کو بطور حوصلہ افزائی سرٹیفکٹ دئیے گئے ۔ مولانا محمد جمشید قاسمی محبوب عالم ایڈوکیٹ قاری محمد اکرام شہر صدر جمعیتہ علما نورالہی صابری مرکز مسجد فکر شاہ ماسٹر اختر خان عابد صدیقی پھلتی وغیرہ نے بھی اپنے خیالات وتاثرات کا اظہار کیا تقریب کے اختتام پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا
0 Comments