Latest News

مدرسہ جامع العلوم میں منعقدہ تعلیمی بیداری اجلاس میں طلبا نے متاثر کن مکالموں سے سامعین کو محظوظ کیا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے قصبہ بسیڑا کے مدرسہ اسلامیہ عربیہ جامع العلوم میں طلباء وطالبات کے تعلیمی بیداری کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مدرسہ ہٰذا کے طلبہ وطالبات نے تلاوت قرآن کریم اور حدیث نبویﷺ اور دینیات علمی مکالمے و تقاریر اور انگریزی زبان میں کلمے پیش کئےاور بچوں نے متائثر کن تعلیمی مکالموں سے سامعین بہت متاثر ہوئے اور طلبا کی حوصلہ افزائی کی مولانا شمیم احمد قاسمی نے دعائیہ کلمات سے نوازتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ طلباکو مزید ترقیات سے نوازے اور ان کے علم میں برکت عطا فرمائے اور مدرسہ کوترقی عطاء فرمائے اور تمام ذمہ داران کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ اجلاس میں مدرسہ کے اساتذہ و قرب جوار اور گاؤں کے معززین نے شرکت کی مولانا سہیل احمد سراج نے اظہار تشکر کیا ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر