Latest News

ٹول پلازہ پر مہاراشٹر کے مسلم خاندان کی پٹائی، کشمیر سے امرائوتی لوٹ رہے نجیب کے ساتھ ٹول اہلکار کی درندگی، خاتون کو بھی مارا پیٹا۔

ممبئی: ملک میں اکثر ٹول پلازہ پر موجود کارکنان کی غنڈہ گردی کے معاملے سامنے آتے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی ہوتی ہے، تازہ معاملہ مدھیہ پردیش کے شیو پوری کے کولارس تھانہ کے آگرہ ممبئی قومی شاہراہ فورلین پر پورن کھیڑی ٹول پلازہ کا ہے جہاں پر معمولی بات کو لے کر ٹول افسران نے مسلم خاندان کی بے رحمانہ پٹائی کردی۔ متاثرہ نظر علی کے مطابق ہم دو کاروں میں سوار ہوکر جموں کشمیر اور لداخ سے امرائوتی لوٹ رہے تھے۔ ساڑھے سات بجے ہماری گاڑی پورن کھیڑی ٹول پلازہ پہنچی، ٹول پلازہ پر ہمارا ٹیکس فاسٹیگ سے نہیں کٹا جبکہ ہمارے اکائونٹ میں ۷۶۶ روپئے کا بیلنس تھا، ٹول اہلکاروں کا کہنا تھا کہ فاسٹیگ کا بیلنس ختم ہوچکا ہے، جب ہم نے ان سے کہاکہ ہمارے فاسٹ ٹیگ میں بیلنس ہے تو وہاں موجود دو اہلکار نے ہمارے ساتھ گالی گلوج کرتے ہوئے مارنا پیٹنا شروع کردیا۔ اس دوران ہمیں بچانے کےلیے ہماری  خواتین آئیں ان کو بھی ان لوگوں نے بے رحمی سے پیٹا جس سے کئی زخمی ہوگئے۔ ٹول پلازہ پر موجود بدمعاشوں کی درندگی کے بعد متاثرہ خاندان نے کولارس پولس تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولس نے چھ ٹول اہلکار اودھیش دھاکڑ، شیرا گوسوامی، شیوم بھارگو، ستیندر رگھو ونشی اور موہن کے خلاف مار پیٹ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر