Latest News

کھتولی میونسپل بورڈ کے نو منتخب چیئرمین حاجی شاہنواز لالو کے خلاف دائر عرضی عدالت نے منظور کی۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
عدالت کی تعطیل ہونے کے باوجود کھتولی میونسپل بورڈ انتخابات میں حاجی شاہنواز لالو کے مقابلے میں ہارے ہوئے آزاد امیدوار کرشن پال سینی کی طرف سے نو منتخب چیئرمین حاجی شاہنواز لالو کے خلاف ضلع جج کی عدالت کے ذریعہ انتخابی عرضی داخل کرنے کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عدالت نے سماعت کی اگلی تاریخ 2 جولائی مقرر کی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق آزاد امیدوار کرشن پال سینی کو او بی سی زمرے سے تعلق رکھنے والے چیئرمین حاجی شاہنواز لالو پر اعتراض ہے۔ اس سلسلے میں کرشن پال سینی نے یہاں کے ضلع مجسٹریٹ اروند ملاپا بنگاری کے پاس شکایت درج کرائی ہے۔ جس کی جانچ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری کی قیادت میں تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی کر رہی ہے۔ انتظامی سطح پر جاری تحقیقات کے درمیان آزاد امیدوار کرشن پال سینی نے عدالت میں جاری تعطیلات کے باوجود جمعہ کو ضلع جج کی عدالت میں درخواست دے کر انتخابی عرضی داخل کرنے کی اجازت مانگی۔ چیرمین حاجی شاہنواز لالو کی طرف سے کیویٹ داخل کرنے کی وجہ سے، سابق ڈی جی سی سول پردیپ کمار ایڈوکیٹ، انل دکشت ایڈوکیٹ، قاضی محتسب سنی ایڈوکیٹ، شاہویز قاضی ایڈوکیٹ اور تیغ بہادر سینی ایڈوکیٹ، منوج شرما ایڈوکیٹ نے پیروی کرتے ہوئے کرشن پال سینی کی طرف سے عدالت میں جاری تعطیلات کے دوران انتخابی عرضی داخل کرنے کی درخواست پر اعتراض کیا۔ دونوں فریقوں کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ضلع جج کورٹ نے کرشن پال سینی کی طرف سے انتخابی عرضی داخل کرنے کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے سماعت کی اگلی تاریخ 2 جولائی مقرر کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر