Latest News

دیوبند میں برسات سے قبل چیئرمین نے لیا نالوں کی صفائی جائزہ، کھلے نالے اور مین ہال دیکھ کر ظاہر کی ناراضگی، بہتر انداز میں صفائی کرنے کی ہدایت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
برسات سے قبل شہر چیئرمین نے صفائی کا جائزہ لیا اور گندگی و کھلے نالے دیکھ کر ملازمین کے تئیں ناراضگی ظاہر کی۔ برسات میں شہر کے زیادہ تر علاقوں میں پانی بھر جاتاہے ، خاص طور پر نشیبی علاقوں میں برسات کا گندا پانی کئی کئی دنوں تک بھرا رہتا ہے بلکہ اکثر محلوں میںبرسات کا گندا پانی گھروںکے اندر بھی گھس جاتاہے۔ جس کی وجہ سے ان علاقوں کے باشندوں کی زندگی دوبھر ہوجاتی ہے ۔ اسی لئے پانی بھر جانے کے مسئلہ سے شہرکے لوگوں کونجا ت دلانے کے لئے میونسپل بورڈ کے چیئر مین وپن گرگ کی قیادت میں شہرکے محلہ بڑضیاءالحق، مسجد رشید، ایچ اے وی انٹر کالج، محلہ کائستھواڑہ، ملتانیان سمیت متعدد مقامات پر نالوں کی صفائی کاجائزہ لیا اور جنگی پیمانے پربہتر ڈھنگ سے صفائی کرنے کی ہدایت دی۔ چیئر مین نے صفائی ملازمین کو ہدایات دےتے ہوئے کہاہے کہ جب تک متعلقہ وارڈ کے ممبر اور وہاں کے باشندے صفائی کے کام سے مطمئن نہ ہوجائیں تب تک صفائی کا م جاری رہنا چاہےے ۔وہیں کھلے نالے اور مین ہال دیکھ بھی انہوںنے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ واضح ہو کہ گزشتہ سالوں میں میونسپل بورڈ کی جانب سے نالوں کی صفائی کے نام پر محض خانہ پری کی جاتی رہی ہے ۔ جس کی وجہ سے برساتی نالوں کا گندہ پانی سڑکوں پر اورگھروں میں گھس جاتاتھا جس کے باعث طرح طرح کی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بنارہتا تھا، اسی لئے موجودہ چیئر مین موقع پر پہنچ کر صفائی سے متعلق کاموں کا خودجائزہ لے رہے ہیں اور صفائی ملازمین کو ہدایات دے رہے ہیں۔ بتادیں کہ شہر میں برساتی پانی بھرجانے کا مسئلہ بہت پرانا ہے لیکن اس کے باوجود اس کا مستقل حل آج تک تلاش نہیں کیاجاسکا، لیکن نومنتخب چیئر مین سے یہ امید ہے کہ وہ اس دیرینہ مسئلہ کا کوئی مستقل اور پائیدار حل نکال لےں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر