Latest News

انتہائی شاطرانہ انداز میں دارالعلوم دیوبند کے اندر چوری، نہاتے وقت غسل خانہ سے طالبعلم کا کرتا چوری کر کے صاف کیا موبائل اور نقدی، سی سی ٹی وی میں قید ہوئے چور۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
چوروں نے چوری کی وارداتیں انجام دےنے کے لئے نئے نئے طریقے ایجاد کر لئے ہیں ۔ چوری کے اس نئے طریقے کا استعمال نہایت شاطرانہ انداز میں عالمی شہرت یافتہ دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند میں کیاگیا ۔ ان چوروں نے ادارہ کے ایک طالب علم کا کرتا غسل خانہ سے اس وقت چور ی کرلیا جب طالب علم غسل کررہاتھا ۔ غسل خانہ بند ہونے باوجود کرتے چوری کرلینے کی واردات دارالعلوم کے طلبہ کے درمیان بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے ۔ چوری کی واردات ہوجانے کے بعد دارالعلوم کی عمارتوں میں چاروں طرف سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھنے کے بعد یہ بات صاف ہوگئی کہ غسل خا نہ سے طالب علم کا کرتا جنات وغیرہ نے نہیں بلکہ شاطر چوروں کی طرف سے انجام دیجانے والی واردات کا نتیجہ ہے ۔ ان چوروں کی شناخت کے لئے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کردی گئی ہے ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق گزشتہ شام میوات سے تعلق رکھنے والا ایک طالب علم محمد قاصد غسل کے لئے باتھروم گیاتھا ۔ غسل کے دوران ہی اس کاکرتا غائب ہوگیا لیکن بعد میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے معلوم ہوا کہ ایک نوجوان چھت کی جانب سے کھلے باتھروم سے طالب علم کا کرتا چوری کررہاہے ۔ کچھ کیمروں کی مددسے مذکورہ چور اپنے ایک ساتھی کے ساتھ باہر جاتے ہوئے نظر آرہاہے ۔ محمد قاصد نے بتایا کہ اس کے کرتے میں ایک اسمارٹ فون ، دس ہزار روپے کی نقد رقم نیز شناختی کارڈ اور دوسرے کاغذات تھے ۔ ان شاطر کی چوروں کی پہچان کے لئے سوشل میڈیا پر ایک فوٹو وائرل کیاگیا ہے ۔ وہیں دورسری جانب پولیس کا کہنا کہ اسے چوری کی اس واردات کا علم نہیں ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر