(CUET)
میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ اس نے حجاب پہن رکھا تھا۔ شبنم (درخواست پر تبدیل کیا گیا نام) ڈی یو کے ذاکر حسین کالج کی طالبہ ہے اور اس نے تیسرے سال کا امتحان دیا تھا جس کے بعد اس نے سی یو ای ٹی کے لیے اپلائی کیا۔کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ، ایک آل انڈیا ٹیسٹ ہے جس کا اہتمام نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ہندوستان بھر کی 45 مرکزی یونیورسٹیوں میں مختلف انڈرگریجویٹ، انٹیگریٹڈ، پوسٹ گریجویٹ، ڈپلومہ، سرٹیفیکیشن کورسز اور ریسرچ پروگراموں میں داخلے کے لیے کیا ہے۔شبنم نے مکتوب کو بتایا کہ ’’میں نے ایڈمٹ کارڈ پر تمام ہدایات پڑھ لی تھیں اور کہیں بھی یہ نہیں لکھا کہ ہمیں حجاب پہننے کی اجازت نہںںمعلوم کرنے پر شبنم نے بتایاہفتہ کو، جب شبنم اپنے امتحانی مرکز پہنچی، جو سریتا وہار کے قریب
Ion Digital Zone iDZ 2
متھرا روڈ تھا، تو خاتون سیکیورٹی گارڈ نے اسے چیکنگ کے لیے پروٹوکول کے طور پر اپنا حجاب اتارنے کو کہا۔ "میں نے حجاب ہٹا دیا کیونکہ میں سمجھ گئی تھی کہ یہ صرف ایک پروٹوکول ہے۔ تاہم، چیک کرنے کے بعد اس نے مجھ سے حجاب کو مکمل طور پر اتارنے کو کہا، ورنہ مجھے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔گارڈ کے ساتھ استدلال کے باوجود اسے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد وقت ختم ہونے کے بعد وہ امتحان میں نہیں بیٹھ سکیں۔"چونکہ مجھے مرکز میں ہی اجازت نہیں تھی، میں کسی انتظامیہ تک نہیں پہنچ سکی نہ ہی کوئی دستیاب تھا۔ غصے سے زیادہ، میں یہ ہونے سے بہت مایوس ہوں،‘‘ اس نے کہا۔شبنم نے کہا کہ ابھی تک صدمے سے دوچار ہے، وہ شکایت درج کروانا چاہتی تھی لیکن ان کے اہل خانہ نے منع کردیا ہے۔"میرے والدین نے مجھ سے کہا کہ میں حد سے تجاوز نہ کرو ں اور کچھ ایسا کروں جس سے مجھے نقصان نہ پہنچے۔ میں واقعی میں شکایت درج کروانا چاہتی ہوں لیکن میں اپنے والد اور والدہ کے خلاف بھی نہیں جاسکتی۔شبنم نے کہا کہ حجاب پہننا ان کا حق ہے لیکن طالبات کو حجاب نہ پہننے کا حکم دینے والی کوئی ہدایت نہیں تھی۔ "میں اکیلی تھی جسے اندر جانے کی اجازت نہیں تھی کیونکہ وہاں صرف میں ہی حجاب پہننے والی لڑکی تھی۔ یہ کیسا انصاف ہے؟”
0 Comments