Latest News

مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی کے حج پر جانے سے قبل الوداعیہ پروگرام کا انعقاد۔

کانپور: اللہ تبارک تعالیٰ کے فضل وکرم سے جمعیۃ علماء اترپردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق اسامہ قاسمی کو اپنی والدہ صاحبہ کے ساتھ حج جیسی مقدس عبادت کی توفیق ہوئی۔ روانگی سے قبل شہری جمعیۃ علماء کانپور کے احباب نے مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی کو الوداعیہ دینے واحباب سے ملاقات کے مقصد سے جمعیۃ بلڈنگ میں ایک نشست منعقد کی جس میں اراکین جمعیۃ وعہدیداران نے شرکت کی۔
الوداعیہ پروگرام میں علماء وائمہ ومعززین شہر نے شرکت کرتے ہوئے مولانا سے دعاء کی درخواست کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ایک ساتھ دو سعادت نصیب فرما رہے ہیں ایک تو حج جیسی عبادت اور دوسرے اس مبارک سفر میں والدہ کا ساتھ۔ اللہ نے والدہ کی خدمت کا بھی خوب موقع نصیب فرمایا ہے۔ مزید کہا کہ ہر عاشق رسول کی یہ ہی خواہش ہوتی ہے کہ جب وہ حج یا عمرہ کے لئے جائے تو روضہ اقدس پر حاضری ضرور دے۔ آقا دوعالم کے درپر جاکر دل کو بہت سکون ملتا ہے۔ محبت کا ایک الگ ہی جذبہ انسان کے اندرپیدا ہوجاتا ہے۔رحمت وانوار کی بارشیں ہوتی ہیں۔ اس کا احساس صرف وہاں جاکر ہی کیا جاسکتا ہے۔ اللہ نے اپنے گھر کو جس قدر مرجع خلائق بنایا ہے اس کا مشاہدہ مکہ میں داخل ہونے کے بعد ہونے لگتا ہے۔ حرمین شریفین کی بہاریں ورونقیں اور عبادات کے پررونق مناظر روح کو معطر کردیتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ عبادت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے سبھی احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دعاء کریں کہ اللہ تعالیٰ حج کو مقبول فرمائے۔ سفر حج میں پیش آنے والی پریشانیوں کو خندہ پیشانی کے ساتھ باعث واجر وثواب سمجھنے کی توفیق ہو۔ بغیر قبولیت کے لئے حج صرف نام کا ہوگا۔ اس لئے حج سے میری والدہ صاحبہ اور میرے لئے دعاء فرمائیں کہ اس سفرکو شرف قبولیت حاصل ہو۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر