ضلع شاملی کے بابری تھانہ کے گاؤں بنتی کھیڑا میں جمعرات کو دو لڑکیوں کی بارات آئی تھی اچانک دونوں لڑکوں نے جہیز میں کار کی مانگ کی اور اضافی مطالبہ پورا نہ کرنے کی صورت میں شادی توڑ دینے کی دھمکی دے ڈالی، جس سے لڑکی والے حیرت زدہ رہ گئے۔ موقع پر موجود معززین کے سمجھانے پر بھی لڑکے اپنی ضد پر اڑے رہے لہذا جب پانی سر سے اونچا ہوگیا تو ایک طرف جہاں لڑکوں کا مطالبہ سن کر لڑکیوں نے ان لالچی دولھوں سے نکاح کر نے سے انکار کر دیا۔
وہیں لڑکی والوں نے پوری بارات کو یرغمال بنا لیا اور معاملہ کی اطلاع پولس کو دی گئی۔ خبر لکھے جانے تک پولس موقع پر پہنچ چکی ہے تاہم کوئی صلح ہونے کے آثار نہیں نظر نہیں آرہے تھے۔
0 Comments