بڈھانہ جمعیت علمائے ہند کے ذریعہ خدمت خلق کے جذبے کے تحت چلچلاتی دھوپ اور شدید گرمی کے پیش نظر بڈھانہ کے مین بازار میں ایک شربت کی سبیل لگائی گئی جہاں عوام الناس کو ٹھنڈا شربت تقسیم کیا گیا جس سے ہزاروں لوگ لطف اندوز ہونے خادمین جمیعت نے شربت نوش کرانے کے لئے عام راہگیروں سمیت کار اور موٹر سائیکل سواروں کو روک کر شربت نوش کرایا جوکہ یخ بستہ شربت سے لطف اندوز ہونے اور راحت محسوس کی۔ شربت سبیل کا اہتمام جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری محمد نوید فریدی کے خصوصی تعاون سے کیا گیا۔ اس موقع پر شہر صدر حافظ شیردین و ضلع میڈیا انچارج محمد آصف قریشی نے کہا کہ شدید گرمی میں راہگیروں کو ٹھنڈا پانی اور شربت پلانا باعث خیر اور اجرو ثواب کا باعث ہے اور ذہنی سکون ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام مسلمانوں کے ذریعہ خدمت خلق کی خاطر ایسے ٹھنڈے مشروبات یا پانی کی سبیل لگائے جائیں جس سے لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔ نوید فریدی نے کہا کہ وقتاً فوقتاً۔جمیعت کے ذریعہ شربت تقسیم کیا جاتا رہے گا۔ جمعیت کے شہر صدرحافظ شیر دین نے کہا کہ یہ انسانیت کی خدمت ہے جو اللہ کو بہت پسند ہے۔
0 Comments