مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
کھتولی کے ایک بیمار ضعیف العمر شخص نے اپنے بیٹوں پر علاج نہ کرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے پانچ بیٹے ہیں لیکن کوئی اس کی مدد نہیں کر رہا ہے وہ دل کی بیماری میں مبتلا ہے اور اس کی ریڑھ کی ہڈی بھی ٹوٹ چکی ہے۔
کھتولی ساکن 70 سالہ انیس احمد نے مظفرنگر ڈی ایم آفس پہنچ کر اپنی بے بسی کی داستان سنائی۔ انیس نے بتایا کہ اس نے ساری زندگی محنت کی اور اپنے پانچوں بیٹوں کو تعلیم سے آراستہ کیا اور اب جبکہ میں بوڑھا ہو گیا ہوں اور دل کی بیماری میں مبتلا ہوں ریڑھ کی ہڈی کی کمی کی وجہ سے ٹھیک سے چلنے پھرنے سے قاصر ہوں ایسے ناگفتہ بہ حالات میں اس کے بیٹے اس کا خیال نہیں رکھتے۔ انیس نے الزام لگایا کہ اس کے پانچ بیٹے اسے خرچہ نہیں دے رہے اور نہ ہی اس کا علاج کرایا جا رہا ہے۔ ڈی ایم سے ملاقات کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ اپنے بیٹوں کو اس کا علاج کرانے کی ہدایت دیں۔ نسیم احمد نے بتایا کہ وہ کئی دنوں سے پریشان ہیں۔ ان کا چھوٹا بیٹا لاکھوں روپے کما کر دبئی سے واپس آیا ہے، وہ بھی علاج نہیں کروا رہا۔ اور جب وہ اپنے بچوں سے علاج کا مطالبہ کرتا ہے تو اس کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے۔
0 Comments