Latest News

دیوبند میں فورس کے ساتھ کی گئی بجلی کی چیکنگ، ۳۰ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج، ۲۰ بقایہ داروں کے کاٹے کنکشن۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
پاور کارپوریشن نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے لیے دیوبند میں مہم شروع کردی ہے۔پاور کارپوریشن کی ٹیم نے ایکس ای این اور ایس ڈی اوکی سربراہی میں شہر کے نصف درجن سے زائد محلوں میں بجلی چیکنگ مہم چلائی گئی۔جس کے باعث افراتفری کا ماحول بنا رہا۔ منگل کو پی اے سی اور پولیس فورس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے جہاں ٹیم نے 20 بڑے بقایہ داروں کے کنکشن کاٹے، وہیں بجلی چوری کے الزام میں 30 سے زائد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، اور 11 لاکھ روپے کے بجلی کے بل وصول کیے ۔شدید گرمی میں بجلی کی سخت کٹوتی کے درمیان منگل کو پاور کارپوریشن کی جانب سے چیکنگ مہم شروع کی گئی،جس سے بجلی صارفین میں افراتفری کا ماحول بنارہا،پاور کارپوریشن کے ایس ڈی او انیل کمار چورسیا نے بتایا کہ دیوبند نگر میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف چیکنگ مہم شروع کی گئی ہے۔ بتایا کہ مہم کے دوران جہاں بجلی چوری پکڑی جائے گی وہیں بقایہ داروں سے بجلی کے بل بھی وصول کیے جائیں گے۔ منگل کو پاور کارپوریشن کی ٹیم نے فیڈر نمبر تین، چار اور پانچ پولیس اور پی اے سی کے ساتھ مشترکہ طور پر مہم چلائی۔محلہ پٹھانپورہ،دگڑہ، اور نیچل گڑھ سمیت نئی بستی سمیت کئی علاقوں میں بجلی چوری کے واقعہ کو پکڑا، اس دوران بل جمع نہ کرانے والے 20 بڑے بقایہ داروں کے کنکشن کاٹ دئیے گئے جبکہ 30 سے زائد لوگوں پر بجلی چوری کے کے معاملہ میں ان کے خلاف الیکٹرسٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی گئی۔ بتایا کہ اس دوران 11 لاکھ روپے کے بجلی کے بل جمع ہوئے۔ بتایا کہ شہر میں بجلی کی چیکنگ کی مہم جاری رہے گی۔ اس دوران جونیئر انجینئر ششی کانت پاسوان، نوڈل آفیسر گووند کمار، آشیش، محمدذیشان، اور رنکو کمار کے ساتھ پی اے سی اور پولس فورس موجود رہی۔ایکس ای این سدھاکر سنگھ نے بتایا کہ بجلی چیکنگ اور چھاپہ مار مہم کے لئے ایس ایس پی کی ہدایت پر دو سیکشن پی اے سی دیوبند میں تعینات کر دی گئی ہے،جن لوگوں کے بجلی کے بل باقی ہیں ان کے کنکشن کاٹنے اورجن لوگوں کی میٹر ریڈنگ کم آ رہی ہے ان کے مکان و دوکان وغیرہ کی چیکنگ کے لئے ڈاٹا تیار کر لیا گیا ہے بہت جلدان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے صارفین سے جلد از جلد بجلی کے بل جمع کرانے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ جو لوگ بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں ان کی ویڈیو گرافی بھی کی گئی ہے،ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرائی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر