سری نگر: وجی جوانوں پر جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے زادورا گاؤں کی ایک مسجد میں گھس کر لوگوں کو ‘جے شری رام’ کا نعرہ لگانے پر مجبور کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ معاملہ ہفتہ کی صبح کا بتایا جا رہا ہے۔ واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد جموں و کشمیر کی سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کیا، "پلوامہ کی ایک مسجد میں 50 آر آر جوانوں کے داخل ہونے اور مسلمانوں کو ‘جئے شری رام’ کے نعرے لگانے پر مجبور کرنے کی خبر سن کر صدمہ ہوا۔ یہ اس وقت ہوا جب امیت شاہ یہاں ہیں اور یاترا شروع ہونے والی ہے اس لیے یہ محض اشتعال انگیزی ہے۔جب انڈین ایکسپریس نے سری نگر میں دفاعی ترجمان سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ انھوں نے کیس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔مقامی لوگوں سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق واقعہ کے بعد فوج کے اعلیٰ عہدیداروں اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے گاؤں کا دورہ کیا اور یقین دلایا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کریں گے۔ سابق وزیر اعلی گلام نبی آزاد اور عمر عبداللہ نے بھی اس معاملے پر اپنا سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
0 Comments