Latest News

مدرسہ کے طلبہ نے نیٹ میں حاصل کی شاندار کامیابی، ایم بی بی ایس ڈاکٹر بن کر کرینگے ملک و سماج کی خدمت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
گزشتہ منگل کے روز آئے نیٹ کے نتائج میں مسلم بچے اور بچیوں نے بھی خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے ،جس کے بعد اب یہ بچے ایم بی بی ایس ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ انجام دینگے۔اسی فہرست میں علاقہ کے دو طلباءنے نیٹ کا امتحان پاس کر کے اپنے اہل خانہ و علاقے کا نام روشن کیا ہے،خاص بات یہ ہے کہ یہ طلبہ مدارس کے فضلاءہیں، ایک طالبعلم باقاعدہ عالم دین ہے جبکہ دوسرا حافظ قرآن ہے، جنہوں نے اپنی محنت و لگن کے سبب پہلی مرتبہ میں نیٹ کا امتحان پاس کرکے نہ صرف اپنے خاندان اور علاقہ کا نام روشن کیا بلکہ مدارس میں زیر تعلیم ان طلبہ کو ایک نئی امید اور حوصلہ بخشا ہے ،جو مستقبل میں بہتر ڈاکٹر بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔قومی سطح پر آئے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ یعنی NEET (UG) امتحان میں مدرسہ کاشف العلوم چھٹمل پور کے مہتمم مولانا آصف کے بیٹے مولاناحافظ محمد اعظم ملک نے 720 میں سے 642 نمبر حاصل کیے جبکہ مرزا پور کے رہنے والے حکیم حاجی محمد عادل کے بیٹے حافظ فضل ملک نے 720 میں سے 649 نمبر حاصل کئے ہیں دونوں طلبہ کی اس کامیابی سے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس نے نیٹ کا امتحان پاس کر کے اپنے خاندان اور علاقے کا نام روشن کیا ہے۔دونوں بچوں کی اس کامیابی علاقہ میں بھی خوشی کاماحول اور متعلقین انہیں مبارکباد پیش کرہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر