Latest News

شمالی ہندوستان میں ۱۵جون کے بعد کبھی بھی آسکتا ہے مانسون، محکمہ موسمیات کی یوپی کے ۳۵ اضلاع میں بارشِ کی پیشین گوئی۔

 مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
محکمہ موسمیات ملی اطلاعات کے مطابق مانسون 15 جون کے بعد کسی بھی دن شمالی ہندوستان میں آسکتا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے یوپی کے 35 اضلاع میں ابر آلود موسم کے ساتھ بارش کی وارننگ دی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ مشرقی اتر پردیش کی سطح پر برقرار ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق مان سون بارشوں کے حوالے سے ایک بڑی اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔ 15 جون کے بعد یوپی میں بارش شروع ہو جاتی ہے لیکن اس بار مانسون ایک ہفتہ کی تاخیر سے آئے گا، 22 جون کے بعد پورے مہینے بارش جیسی صورتحال کی پیشنگوئی گوئی کی گئی ہے۔

یوپی کے درج ذیل اضلاع میں بارش ہوگی۔
 باغپت، بریلی، بدایوں، آگرہ، متھرا، مراد آباد، امروہہ، غازی آباد، نوئیڈا، بلند شہر، میرٹھ، ہاپوڑ، سہارنپور، علی گڑھ، ہاتھرس، مظفر نگر، رام پور، شاہجہاں پور، ایٹہ، فیروز آباد، مین پوری، شاملی، بجنور، فرخ آباد اٹاوہ، اوریا، کانپور، لکھنؤ، ایودھیا، قنوج، چترکوٹ، کانپور دیہات، پریاگ راج، وارانسی سمیت مغربی یوپی کے لونی دیہات، ہندن ایئر فورس اسٹیشن، غازی آباد، اندرا پورم چھپرولا، بڑوت، باغپت، میرٹھ، کھیکڑا، مودی نگر، مودی نگر، کیتھور ، پلکھوا، ہاپوڑ، سیانہ، بلند شہر، سکندرآباد، جہانگیر آباد میں ہلکی اور شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر