مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد بمبئی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی، رویت ہلال کمیٹی دارالعلوم دیوبند، امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ، امارت شرعیہ ہند (دہلی) ، رویت ہلال کمیٹی ناگپور، انتظامیہ کمیٹی وقف جامع مسجد رام پور، آل انڈیا ملی کونسل، مرکزی رویت ہلال کمیٹی حیدرآباد دکن سمیت ملک کی دیگر اہم روئت ہلال کمیٹیوں نے ماہ ذی الحجہ کے عام رویت کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ۲۸ جون چہارشنبہ کو یوم عرفہ ہوگا جبکہ عیدالاضحی ۲۹جون بروز جمعرات کو ملک بھر میں منائی جائے گی۔ امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ’’ حضرت مولانا محمد انظار عالم قاسمی صاحب قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ بہار ، اڈیشہ وجھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ مورخہ۲۹؍ذی قعدہ ۱۴۴۴ھ مطابق ۱۹؍جون ۲۰۲۳ء روزپیر کو مرکزی دفتر امارت شرعیہ اور اس کی تمام شاخوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، پھلواری شریف اور اس کے اطراف میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا، البتہ صوبہ مہاراشٹرا، یوپی، آندھرا پردیش، راجستھان، کرناٹک اور دیگر مقامات سے عام رویت کی اطلاع موصول ہوئی، رویت اور شہادت کی تصدیق کرلی گئی ہے۔اس لئے مورخہ۲۰؍جون۲۰۲۳ء روزمنگل کوماہ ذی الحجہ۱۴۴۴ھکی پہلی تاریخ قرار پائی اور ۲۹؍جون ۲۰۲۳ء روزجمعرات کو ذی الحجہ کی دس تاریخ (عید الاضحی) ہوگی‘‘۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آیا تھا۔ سعودی میں 27 جون منگل کو وقوف عرفہ ہوگا جبکہ عید الاضحی 28 جون کو ہوگی۔
0 Comments