پٹنہ: لا کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ یکساں سول کوڈ (UCC) کے موضوع پر عوامی اظہار خیال کے لیے رائے طلب کی گئی ہے۔ جس کا مقصد شادی، طلاق، وراثت، گود لینے، وغیرہ جیسے معاملات سے متعلق مذہبی، ثقافتی، اور روایتی قوانین کو ختم کرنا ہے۔ اس پس منظر میں، ملک کے باشندوں کی جانب سے مضبوط احتجاج درج کرانا ضروری ہے تاکہ لا کمیشن پر یہ واضح ہو جائے کے بھارت کے شہریوں کو یکساں سول کوڈ منظور نہیں اور نہ ہی یہ ضروری ہے اور نہ ہی مطلوب ہے . یہ بھی کوشش ہے کہ لا کمیشن کو یہ سمجھ میں آ جائے کہ ہدایتی اصولوں کا آرٹیکل 44 بنیادی اصولوں سے براہ راست متصادم ہے اس لئے اس آرٹیکل کو حذف ہو جانا چاہیے۔ اس لیے یکساں سول کوڈ سےمتعلق لاکمیشن آف انڈیا کی جاری کردہ نوٹس کا جواب دینے کے لئے تیار کردہ لنک کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ اپنا احتجاج درج کرائیں۔احتجاج درج کرانے کے لیے آپ فقط نیچےدئےگئےلنک پر کلک کریں اردو اور انگلش کا کالم آئےگاکسی ایک کو کلک کریں گے تو آپ کی خدمت میں امارت شرعیہ کا خط سامنےآئےگاجس کے آخرمیں نیچے نام لکھنے کا باکس ہے ۔ آپ وہاں نام کے خانہ
(Write Your name)
میں اپنا نام لکھیں اسی کےساتھ جی میل کھولیں
(Open Gmail)
کا آپشن آئےگا اسے کلک کرتےہی آپ اپنے جی میل اکاؤنٹ میں پہونچ جائیں گے اور جوابی مواد آپ کے نام کےساتھ سامنےہوگا اوپر دائیں جانب سینڈ کےنشان پر کلک کردیں لاءکمیشن کو آپ کاجواب پہنچ جائے گا۔اس لنک پر کلک کریں
https://tinyurl.com/no-ucc-is۔
0 Comments