کھتولی کی معروف ادبی و سماجی تنظیم سوہارد فاؤنڈیشن، جو کہ سماجی شعبے میں گزشتہ 9برس سے کام کر رہی ہے، اب پکش فاؤنڈیشن سے سیکشن 8 کے تحت مرکزی حکومت میں رجسٹرڈ ہو چکی ہے۔
اس موقع پر تنظیم کے نو منتخب صدر امجد سیفی نے کہا کہ تنظیم کا مقصد تعلیم، ماحولیات، انسانی حقوق ،ضرورت مندوں کی خدمت اور قومی یکجہتی کو فروغ دیناہے کھتولی بھوڑ میں واقع تنظیم کے دفتر میں ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں متفقہ طور پر درج ذیل ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی گئی صدر امجد سیفی نائب صدر شاہد سلمانی۔جنرل سیکرٹری آصف کیفی سیکرٹری جاوید علی نائب سیکرٹریز ذاکر سلمانی و شہزاد سلمانی۔خزانچی۔سلیم خان شریک خزانچی شاہنواز صدیقی
فیصلہ کیا گیا ہے کہ آنے والے وقتوں میں سب نے پاکشا فاؤنڈیشن کے لیے غیر جانبداری اور بے لوث کام کرنے کا عہد کیا ہے۔
0 Comments