Latest News

سرراہ طالبہ سے چھیڑ چھاڑ کا ویڈیو وائرل، اعلیٰ حکام نے دیا تحقیقات کا حکم۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفر نگر ضلع میں سرراہ ایک طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہو رہا ہے۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
 اطلاعات کے مطابق وائرل ویڈیو جانسٹھ کوتوالی علاقے کا ہے جس میں ایک طالبہ کے ساتھ بائک پر سوار نوجوان عام شاہراہِ پر کھلے عام چھیڑ چھاڑ کرتا اور زبردستی اسے بائک پر بٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ویڈیو کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ واقعے کے دوران کسی نے قریبی گھر کی چھت سے اس واقعے کو اپنے موبائل میں قید کر لیا اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ جس کے بعد اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کو ڈی ایم نے معاملے کی تحقیقات کرنے اور کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آخر یہ واقعہ کب پیش آیا۔
 اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ایس پی دیہات اتل کمار شریواستو نے بتایا کہ ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور اس بات کی تفصیلی جانچ کی جا رہی ہے کہ یہ ویڈیو کہاں شوٹ کیا گیا اور اس میں کون کون لوگ شامل ہیں۔تفتیش جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر