ہریدوار : اتراکھنڈ کے اترکاشی میں مبینہ لوجہاد کے بعد مسلمانوں کی ہجرت ، دکانوں میں توڑ پھوڑ اور علاقےمیںکشیدگی کی بعد اب ہریدوار میں مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ نہ منانے دینے کی دھمکی کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سمیت دیگر پلیٹ فارم پر پر ایک اشتعال انگیز وائرل ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیاجارہا ہے کہ وہ اتراکھنڈ کے ہریدوار کا ہے، وائرل ویڈیو میں مسلمانوں کو بقرعید نہ منانے کےلیے کھلی دھمکی دی جارہی ہے۔ ویڈیو میں ’’ایک شخص ہجوم کے سامنے مائیک سے تقریر کررہا ہے اس میں وہ کہتا ہے کہ ’’شہر کے اندر آپ کو نالی کے اندر اگر خون ملے تو کرپا کرکے مجھے یا میرے سنگھٹن کو بتائیں ہم انہیں بتائیں گے کہ عید کس طرح منائی جاتی ہے۔ کیو ںکہ یہ ہماری ہریدوار نگری ہے، اگر ہریدوار دھرم نگری کے اندر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے دیں گے تو یہ ہمارے لیے ڈوب مرنے کی بات ہے۔ یہاں سینکڑوں گوشت کی دکانیں غیر قانونی طریقے سے چل رہی ہیں، یہ چکن سینٹر رام بھگوان اور درگا چوک کے درمیان کھلے ہیں‘‘۔
0 Comments