Latest News

جالے نگر پریشد انتخابات : ۲۵وارڈوں میں ۱۳مسلم امیدوار کامیاب، چیف کونسلر پنٹو کمار مہتا اور محمد شمشاد خان ڈپٹی چیف کونسلر کے عہدے پر کامیاب۔

دربھنگہ: محمد رفیع ساگر۔
 نگرپریشد بننے کے بعد پہلی بار ہوئے انتخابات میں چیف کونسلر کے عہدے پر آنجہانی ویدھ اے کے مہتھا کے بیٹے پنٹو کمار مہتھا نے اپنے قریبی حریف کیولا دیوی کو 2961 ووٹوں سے شکست دی ہے۔پنٹو کمار مہتھا کو 5302 ووٹ ملے جبکہ کیولا دیوی کو 2341 ووٹ پڑا، وہیں تفسیر امام رضوی 1433 ووٹ لاکر تیسرے مقام پر رہے۔ووٹوں کی گنتی انتہائی چوکسی کے درمیان شیودھارا واقع بازار سمیتی کیمپس میں ہوئی۔الکیٹرول افسر نے فاتح امیدوار کو سرٹیفیکیٹ دیا۔اسی طرح ڈپٹی چیف کونسلر کے عہدے پر محمدشمشاد احمد خان نے اپنے قریبی حریف دھنیشورساہ کو 71 ووٹوں سے شکست دی ہے۔انہیں 2835 ووٹ ملا جبکہ دھنیشورساہ کو2764 ووٹ پڑے۔وہیں سیدحسن امام عرف سفیان کو 2510 ووٹ ملا۔اس طرح وہ تیسرے مقام تک اپنی رسائی بنانے میں کامیاب رہے۔یہاں چیف کونسلر کے عہدے پر کل 18 امیدوار انتخابی میدان میں تھے جن میں 9 مسلم امیدوار وہیں ڈپٹی چیف کونسلر کے عہدے پر 22 امیدوار انتخابی دنگل میں تھے جن میں 8 مسلم امیدوار بھی تھے۔اس طرح چیف کونسلر کے عہدے پر پنٹو کمار مہتھا اور ڈپٹی چیف کونسلر کے عہدے پر محمدشمشاد خان کامیاب ہوئے۔جبکہ کل 25 وارڈ پارشدوں میں 13 مسلم امیدوار انتخاب جیت کرکے اپنی سیاسی بصیرت کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔وارڈ 14 سے محمد ممتاز بلامقابلہ کامیابی پائی ہے۔وارڈ 4 سے رحیمہ خاتون، وارڈ8 سے گنی خاتون، وارڈ9سے افتخار، وارڈ10 سے مرزاوسیم رضا بیگ، وارڈ13 سےقمر، وارڈ15 سے سلطانہ خاتون، وارڈ16 سے محمدجمیل، وارڈ18 سے مرزا آرزوبیگ، وارڈ19 سے جمیس قریشی، وارڈ20 سے کہکشاں پروین، وارڈ 23 دوگھرا سے دوگھرا کے سابق مکھیا سرفراز احمد کی والدہ ایمامن خاتون اور وارڈ 25 سے لاڈلی خاتون کامیاب قرار دئے گئے ہیں۔ادھر اپنی جیت کے بعد چیف کونسلر پنٹو کمار مہتھا نے کہا ہے ان کا جو ویزن رہا ہے اس پر وہ کام کریں گے۔3 سالوں تک کوئی ٹیکس نہیں لگے گا جبکہ انصاف کے ساتھ جالے کی ترقی کریں گے۔وہیں ڈپٹی چیف کونسلر محمدشمشاد خان نے کہا کہ وہ عوام کو ساتھ لیکر جالے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔اسی طرح کمتول اہیاری نگرپنچایت سے چیف کونسلر کے عہدے پر رنجیت کمار پرساد نے ششانک کمار کو 60 ووٹوں سے شکست دی۔رنجیت پرساد کو 1484 جبکہ ششانک کمار کو 1423 ووٹ پڑے۔اسی طرح ڈپٹی چیف کونسلر کے عہدے پر سنتوش مہتو نے اپنے قریبی حریف کرشن دیو ٹھاکر کو 337 ووٹوں سے ہرایا۔انہیں1321 جبکہ کرشن دیوٹھاکر کو 984 ووٹ پڑا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر