Latest News

مسلم لڑکیوں کے ارتداد پر قابو پایا جائے اور عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے آراستہ کرایا جائے: مولانا محمد عاقل۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
 جانسٹھ کے موضع کوال کے مدرسہ دارالعلوم الیاسیہ میں آل انڈیا تحریک عوام ہند کی جانب سے ایک میٹنگ منعقد کا انعقاد عمل میں آیا جس میں کئی امور پر غور و خوض کیا گیا مثلا مسلم نوجوان لڑکیوں کا ارتداد کی طرف بہت تیزی کے ساتھ جانا کہ اس پر کیسے روک لگائی جائے اور وہ لڑکے اور لڑکیاں جو اسکول اور کالج میں عصری تعلیم حاصل کر رہے ہیں انکو دینی تعلیم سے بھی آراستہ کرایا جائے اور معاشرے میں جو برائیاں پنپ رہی ہیں مثلاً جہیز جیسی لعنت پر روک لگائی جائےاور جوا سٹہ بازی شراب نوشی اور والدین کے ساتھ جو بدسلوکی ہورہی ہے ان کو دور کیاجائے ۔میٹنگ میں مولانا محمد عاقل خلیل امینی صدر آل انڈیا تحریک عوام ہند جانسٹھ قاری شاہ محمود مہتمم مدرسہ دارالعلوم الیاسیہ قاری محمد سلمان قاری محمد وسیم مہتمم مدرسہ دار القرآن کوال مولانا محمد عمران حافظ عبد القادر حافظ محمد اکرام موجود رہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر