Latest News

اترپردیش میں نصاب تعلیم میں ساورکر کی سوانح بھی شامل۔

لکھنو:  اتر پردیش ایجوکیشن بورڈ نے ونائک دامودر ساورکر، پنڈت دین دیال اپادھیائے، پنڈت مدن موہن مالویہ، راجہ رام موہن رائے، سروجنی نائیڈو، بھگت سنگھ، گوتم بدھ، مہاویر جین اور سوامی کو کلاس 9 سے نصاب میں شامل کیا ہے۔ جب کہ 12ویں میں وویکانند سمیت 50 عظیم شخصیات کی سوانح حیات شامل کی گئی ہیں۔ان میں چندر شیکھر آزاد، اروند گھوش، نانا صاحب، سی وی رمن اور بیگم حضرت محل شامل ہیں۔ ان کی سوانح حیات کو سیشن 2023-24 کے اخلاقی تعلیم کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ ایسے میں نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء ان عظیم ہستیوں کی سوانح حیات پڑھیں گے۔یوپی بورڈ حکومت کو بھیجی گئی تجویز کی منظوری کے بعد اسے نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد کونسل آف سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ کو اخلاقی تعلیم کے نصاب میں شامل کر دیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یوپی بی جے پی نے انتخابات کے دوران 50 عظیم ہستییوں اور حریت پسندوں کی زندگی کی کہانیاں شامل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر