میرٹھ تانترک نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر ایک نوجوان لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی ہے۔ متائثرہ کے لواحقین نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرادیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا۔ راملا تھانے کے انچارج شیو دت نے بتایا کہ علاقے کے ایک گاؤں میں ایک تانترک دو دن سے ایک گھر میں تنتر ودیا کر رہا تھا۔ گزشتہ شب تانترک نے متاثرہ کے والدین کو پوجا کرنے کے لئے گھر سے باہر کہیں بھیجا تھا اورمتاثرہ کے والد لڑکی کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر نماز پڑھنے گئے تھے۔ تانترک نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ایک ساتھی کو لڑکی کے گھر بلایا۔ دونوں ملزمان نے لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دیکر فرار ہوگئے لڑکی کے والدین گھر پہنچے تو لڑکی نے انہیں واقعہ کی اطلاع دی۔
نوجوان کے رشتہ دار نے تھانے پہنچ کر واقعہ کی تحریری رپورٹ درج کرائی۔ ملزم تانترک سریندر اور اس کے ساتھی امان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
0 Comments