Latest News

چندر شیکھر کی عیادت کے لئے پہنچا علماءکا وفد، ہر شہری کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے: مولانا عبدالمالک مغیثی۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
آل انڈیا ملی کونسل کے ایک وفد نے مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی سکریٹری شعبہ دینی تعلیم ملی کونسل و رکن عاملہ آل انڈیا ملی کونسل مولانا ریاض الحسن ندوی کی قیادت میں چندر شیکھر آزاد سے ان کے گھر پہنچ کر ہمدردی، اخوت و بھائی چارے اور جذبہ خیر سگالی کے تحت خیر و عافیت دریافت کی اور جلد از جلد صحت یاب ہونے کی امید ظاہر کی۔ مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے ملاقات کے بعد کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ سلامت اور محفوظ ہیں، اس طرح کی حرکت کی ہمارے اس ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے،یہ ملک امن وامان اور خیر سگالی کا پیغام دیتا ہے۔عوام ملک میں امن و امان اور پیار و محبت سے رہنے کی آرزومند ہے اور اس کا عدلیہ و انتظامیہ پر بھروسہ ہے ملک کے ہر شہری کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ مولانا نے چندر شیکھر سے ملکی و قومی مسائل پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج ہمیں بہت سے مسائل کا سامنا ہے جو اجتماعی طور سے اور آپسی بھائی چارے سے ہی حل ہوسکتے ہیں، اگر اخوت و بھائی چارے کے اس ملک میں نفرتیں بڑھیں گی تو یہ اس ملک کی بدقسمتی کہلائے گی۔ وفد میں اظہار الحسن پردھان بھٹ پورہ، قاری جنید، مولانا سلمان ندوی،قاری محمد اعظم، مولانا مظفر الحسن،مولانا عطاءالرحمن،فروز خان، مہربان عالم سابق ضلع صدر کانگریس، شمیم پردھان نانکہ، راغب علی سابق ممبر ضلع پنچایت، نِتن بنسل، پروین گوتم، ونے رتن، ستیش، منصور چودھری، ڈاکٹر عثمان، مولانا غیورمظاھری دھلی، قاری محمد وسیم،حافظ محمد ابرہیم،حافظ محمد مصروف قاری اطہر اور حافظ عبدالباطن وغیرہ موجود رہے۔
ادھر آزادسماج پارٹی کے قومی صدر چندر شیکھر آزاد کے قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد ان کی حالت جاننے کے لئے بیشتر رہنما ءان کی عیادت کے لئے پہنچ رہے ہیں۔ مغربی یوپی کے معروف لیڈر وسابق ممبر آف پارلیمنٹ قادر رانا بھی ان کی حالت جاننے اور ان کی حمایت کے لیے سہارنپور کے چھٹمل پور پہنچے اور چندر شیکھر آزاد سے ملاقات کی۔ ایس پی کے سینئر لیڈر اور سابق ایم پی قادر رانا نے اے ایس پی سپریمو چندر شیکھر آزاد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں دلتوں، محروم اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے خلاف امتیازی سلوک اور مظالم کی پالیسی وہی ہے، جس کا نتیجہ چندرشیکھر آزاد پر حملہ ہے۔بق ایم پی قادر رانا نے بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد کو یقین دلایا کہ وہ حملے کے معاملے پر ان کے ہر فیصلے میں ان کے ساتھ ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر