مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر میں راشٹریہ ہندو شکتی سنگٹھن نے مطالبہ کیا کہ محرم کا جلوس شیو چوک کے سامنے سے نہ نکالا جائے۔ تنظیم کے وفد نے کلکٹریٹ پہنچ کر ڈی ایم کو عرضداشت پیش کی۔
تنظیم کے ضلع صدر امت متل نے کہا کہ شیو مورتی کے سامنے خونی ماتم کیا جاتا ہے جس سے ہندو سماج کے عقیدے کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محرم کے جلوس کو شیو چوک کی بجائے دوسری سڑکوں سے نکالا جائے۔ اس موقع پر ریاستی جنرل سکریٹری امریش شرما، ڈویژنل سکریٹری سنجے گوسوامی، ضلع نائب صدر سنجیو شرما، سردار جگن سنگھ، سندیپ کوشک، آشوتوش کھنہ، چودھری شیو پال سنگھ شیام ورما موجود تھے۔
0 Comments