دیوبند میں آج انتظامیہ نے غیر قانونی کالونیوں کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ انتظامیہ کی ٹیم نے بغیر نقشہ پاس کے بنائی گئی تین کالونیوں میں تعمیرات کو بلڈوزر سے مسمار کر دیا۔ انہدامی کارروائی کے دوران افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔شہر میں آج یوگی سرکار کے بلڈوزر کارروائی چرچہ کا موضع بنی رہی۔منگل کو ایس ڈی ایم سنجیو کمار ٹیم کے ساتھ دیوبند-منگلور روڈ پر واقع بی بی پور روڈ پہنچے اور وہاں بنی تین غیر قانونی کالونیوں میں پلاٹ کاٹ کر بنائے گئے باو ¿
نڈری وال، سی سی روڈ، بجلی کے کھمبے اور دیگر تعمیرات کو منہدم کیا۔ بلڈوزر کارروائی کے دوران کئی آدھے ادھورے مکانات کی تعمیر بھی زمین بوس کردی گئی۔ پولیس فورس کی موجودگی میں ہونے والی اس کارروائی کے خلاف کوئی بھی احتجاج کرنے کی ہمت نہیں کر سکا۔ اس دوران لوگ خریدے گئے پلاٹوں وغیرہ کے کاغذات لے کر افسران کے پاس ضرور پہنچے۔ لیکن افسران نے نقشہ پاس کروائے بغیر ریگولیٹڈ ایریا میں کالونی کی تعمیر کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں واپس کردیا۔ انتظامیہ کی اس کارروائی سے مختلف مقامات پر غیر قانونی کالونیاں کاٹنے والوں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ ایس ڈی ایم سنجیو کمار نے بتایا کہ مذکورہ کالونیوں سے متعلق مسلسل شکایات آرہی ہیں۔ نقشہ پاس کے بغیر بننے والی کالونیوں کی نشاندہی کرکے انہیں مسمار کیا جائے گا۔ انتظامیہ کی یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔
0 Comments