وزیر اعظم نریندر مودی اتر پردیش کے وارانسی میں 7 جولائی کو منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں مظفر نگر ضلع کے آیوشمان دوست آفاق خان کو بھی اعزاز سے نوازیں گے۔
ریاست سے آیوشمان کے چار دوستوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں آفاق خان بھی شامل ہیں۔ آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت پانچ مہینوں میں ریکارڈ 4000 آیوشمان کارڈ بنائے گئے ہیں۔
اس کی تصدیق کرتے ہوئے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مہاویر سنگھ فوجدار نے کہا کہ تیوڑا گاؤں کے آیوشمان دوست آفاق خان کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ مظفر نگر سے آفاق خان کے علاوہ شاہجہاں پور سے سورو کمار اوستھی اور مراد آباد سے انجنا سریواستو اور دھرمیندر کمار کو منتخب کیا گیا ہے۔
0 Comments