Latest News

چئیر مین حاجی اکرم کا باقاعدہ ںی جے پی میں شمولیت کا اعلان، جمیعت علمائے ہند نے کیا برخاست۔



مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
قصبہ شاہ پور کے نو منتخب چیئرمین حاجی محمد اکرم قریشی جوکہ عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے، جنہوں نے آج باقاعدہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر تے ہوئے وزیراعظم و وزیر اعلیٰ کی تعریف کرتے ہوئے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے لئے جدو جہد سے پارٹی کو کامیابی سے ہمنکنار کرانے کا عزم کیا ہے انکے اس فیصلے سے شاہ پور کے رائے دہندگان وحامی سمیت معززین حیرت زدہ ہیں، جہاں انکے حامیوں اور دانشوروں نے ان سےپلہ جھاڑ لیا ہے وہیں جمیعت علمائے ہند نے انہیں جمیعت مخالف سرگرمیوں کے سب نائب صدر شاہ پور جمیعت علمائے ہند کی ابتدائی رکنیت سے برخاست کر دیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر