Latest News

مظفرنگر میں جمیعت علمائے ہند کا سماجی واصلاحی پروگرام کا انعقاد۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
جمعیۃ علماء ہند کا سماجی اصلاحی پروگرام مظفرنگر کا انعقاد بھینسرہری گاؤں میں کیا گیا جس کی صدارت مدرسہ قاسم العلوم تیوڑا کے ناظم اعلیٰ مفتی بنیامین اور جمعیۃ علماء ہند مظفر نگر کے صدر نے کی۔ اس موقع پر معاشرے سے درج ذیل برائیوں کو ختم کرنے کی اپیل کی گئی۔
جہیز، شادی کے موقع پر آتش بازی، بیٹیوں کی تعلیم، معاشرے میں سلامی کی غلط رسم ، شادی میں کھڑے ہو کر کھانا ، آپسی بھائی چارہ اورشرپسند عناصر پر خصوصی توجہ جس میں مختلف مقامات سے مسلم مذہبی رہنما اور مختلف دیہات کے ذمہ داران نے شرکت کی، جن میں خصوصی طور پر مولانا محمد مصطفی دارالعلوم دیوبند، مولانا محمد سعید، مولانا محمد اسجد، مولانا محمد امجد، مولانا محمد ارشد، پپو پردھان، انور پردھان (کالو) فرقان پردھان اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر