Latest News

مظفرنگر میں غریب شخص کے مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی کی موت، شوہر شدید زخمی۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
گزشتہ شب مظفرنگر میں اس وقت کہرام مچ گیا جب موسلا دھار بارش کے باعث ایک غریب آدمی کے کچے گھر کے کمرے کی چھت اس وقت گر گئی جب غریب خاندان کمرے میں سو رہا تھا۔ جہاں ملبے تلے دب کر ماں بیٹی کی المناک موت ہو گئی، وہی باپ زخمی ہو گیا جسے محلے والوں نے ملبے سے نکال کر علاج کے لیے ہسپتال داخل کرا دیا۔
اطلاع پر پولس افسران فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور متاثرہ خاندان کو قدرتی آفات کے تحت معاوضہ دلانے کی یقین دہانی کرائی۔ یہ درد ناک حادثہ مظفر نگر کے نیازی پور گاؤں کا ہے، جہاں گزشتہ 2 دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے ہفتے کی دیر رات اکشے نامی غریب شخص کے گھر میں بنے کچے کے کمرے۔وہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ کمرے میں سو رہا تھا۔حادثے میں اکشے کی 7سالہ معصوم بیٹی مانسی اور 26سالہ بیوی کویتا کی المناک موت ہوگئی،جبکہ اکشے زخمی ہوگیا اطلاع پر ایس ڈی ایم صدر پرمانند جھا اور سی او سٹی آیوش وکرم سنگھ پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر