Latest News

میرٹھ میں آریوویدک کالج کے طالب علم کی پھانسی لگا کر خود کشی۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
میرٹھ کے کھرکھودہ میں آیورویدک کالج میں زیر تعلیم ایک طالب علم نے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ کافی دیر تک دروازہ نہ کھلنے پر مالک مکان نے کھڑکی سے جھانکا جس کے بعد اس کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کے بعد لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے
 معلومات کے مطابق، ونیت (23) ولد انل ساکن منڈولہ لونی غازی آباد، چرک آیورویدک میڈیکل کالج، کھرکھودہ میں بی اے ایم ایس کے سال اول کا طالب علم تھا۔ نلپور میں سومیندر کے مکان پر کرائے پر رہ رہا تھا۔ ہفتہ کی رات ونیت اپنے کمرے میں تھا۔ اس نے چھت کے پنکھے کی مدد سے رسی سے جھول کر خودکشی کرلی۔
اتوار کی صبح دیر تک کمرے کا گیٹ نہ کھلا تو مالک مکان نے فون کیا۔ بعد میں جب گرل سے دیکھا گیا تو ونیت مردہ حالت میں پھندے پر لٹکا ہوا پایا گیا۔ معاملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔
 پولیس نے موقع پر پہنچ کر کمرے کی تلاشی لی جہاں کمرے سے ایک خودکشی نوٹ بھی ملا۔ جس میں لکھا ہے کہ اس کے والدین فوت ہوچکے ہیں، اب وہ بھی خودکشی کررہا ہے۔ اس میں کسی کا قصور نہیں۔ دوسری جانب پولیس کو اطلاع ملنے پر ان کے اہل خانہ کے دیگر افراد موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر