Latest News

پی اے سی کے جوان نے زہریلی اشیا کھاکر خود کشی کرلی۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں.
 میرٹھ کے کھرکھودہ کے بجلی بمبا چوکی میں واقع پی اے سی 44ویں کور میں تعینات 2021 بیچ کے کانسٹیبل نے زہریلی اشیا کھا کر خودکشی کر لی ہے 
 اطلاعات کے مطابق دیپک کمار (24) ولد سنجے ساکن گاؤں سنہ تھانہ کاندھلہ ضلع شاملی پی اے سی میں ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ جمعہ کی شام اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد وہ ایک اور ساتھی کے ساتھ پی اے سی کے امتحانی ہال سے باہر آیا اور زہریلی چیز کھا لی۔
 بعد ازاں، کانسٹیبل کو پی اے سی گراؤنڈ میں ہی امرود کے باغ میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ جہاں دیگر ساتھیوں نے اس کی شناخت کی اور اسے تشویشناک حالت میں میرٹھ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں ہفتہ کو اس کی موت ہوگئی۔
 محکمہ نے کانسٹیبل کے رشتہ داروں کو واقعہ کی اطلاع دی۔ بعد ازاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی متوفی اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور غیر شادی شدہ تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر